اپنا دیشتازہ ترین خبریں

وزارت خارجہ کا بڑا فیصلہ: سشما اور قریشی کی ملاقات نہیں ہو گی

نیو یارک میں ہونے والی ہند-پاک میٹنگ کو لیکر مرکزی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے. پاک کی دہشت گردی پر حکومت نے سخت رخ اپناتے ہوئے پاک-ہند کے وزیر خارجہ کی میٹنگ کو رد کر دیا ہے. وزارت خارجہ کے ساتھ میٹنگ کو لیکر امن کی بات کی جا رہی تھی. پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بات چیت فر سے شروع کرنے کی گزارش کے بعد ہندوستان کی طرف سے یہ بات صاف کی گئی تھی کہ جب تک دہشت گردی رہے گی، بات چیت نہیں ہو گی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ پاکستان کے کہنے اور کرنے میں کافی فرق ہے

آپکی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر وزیر خارجہ سشما سوراج اور پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قريشی کے درمیان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران میٹنگ کی تجویز پیش کی تھی۔ انہوں نے یہ خط مسٹر مودی کو اس مبارک بادی خط کے جواب میں لکھا تھا جو انہوں نے مسٹر خاں کے وزیر اعظم بننے پر بھیجا تھا۔ مسٹر مودی نے اس میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے لئے مثبت ماحول پیدا کرنے کے بارے میں بات کہی تھی

جسکے بعد وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا کہ میٹنگ کی تاریخ اور وقت دونوں فریقوں کے درمیان باہمی رضامندي سے بعد میں طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس میٹنگ کے لئے اپیل کی تھی جسے ہندوستان نے قبول کرلیا ہے۔ اس سوال پر کہ میٹنگ کا ایجنڈا کیا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ابھی صرف ملاقات ہونی ہے، موضوع طے نہیں ہے

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close