Khabar Mantra
اپنا دیشاترپردیش

انتظامیہ کی دانشمندی:اکھلیش اور اعظم کے نام کی نئی تختی پر ہتھوڑاچلانے والے بھاجپانیتافرحت گرفتار

رام پور: مسلم مہاسنگھ کے قومی صدر نے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور سابق وزیرمحمد اعظم خاں کے نام کاپتھرتوڑنے پر پبلک پراپرٹی ڈیمیج پریونشن ایکٹ میں میونسپل ملازم کی تحریر پر تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور رات گئے نگر پالیکا پریشدنے ٹوٹی ہوئی تختی ہٹا کر نئی نصب کر دی۔بتا دیں کہ بلدیہ کی میعاد پوری ہونے کے بعد فی الحال ضلع انتظامیہ نے ایس ڈی ایم اویناش کمار کو سٹی میونسپلٹی کاانچارج ایگزیکٹو آفیسر کومقرر کیا ہے اور ایس ڈی ایم راجیش کمار کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے۔نوشتہ جات کے بعد انچارج ایگزیکٹیو آفیسر/ایس ڈی ایم اویناش کمار نے بتایا کہ کل صبح تقریباً ساڑھے گیارہ بجے محمداعظم خاںکے نام کی تختی لگی تھی جس کوتوڑاجارہاتھا۔ اطلاع ملتے ہی اسے روکنے کی کوشش کی گئی۔ شہر کوتوالی میں فرحت علی خان کے خلاف پبلک پراپرٹی ڈیمیج پریوینشن ایکٹ تحریر کیا گیا تھا اور ٹوٹی ہوئی تختی کی جگہ نئی تختی لگا دی گئی ہے۔اب کسی طرح کوئی تنازع نہیں ہے مکمل طور پر امن ہے۔پولیس نے محمدافضل سمیرولد مظفرحسین خاں ساکن بلاس پورگیٹ جو نگرپالیکاپریشدکابابوہے کہ تحریرپرکوتوالی میںمقدمہ درج کیااورملزم فرحت علی خاںولد ریاست علی خاںساکن باجوڑی ٹولہ کچی مسجد کو گرفتارکرکے عدالت کے حکم پرجیل رسیدکردیاہے۔ دوسرہ طرف نگرپالیکاپریشدکی سابق چیئرپرسن فاطمہ جبیںنے کہا کہ ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے ۔اس میں ایک شخص باپوکاپتھر توڑ رہا ہے۔وہ عام نوشتہ کو نقصان نہیں بلکہ سرکاری املاک کونقصان پہنچارہاہے۔اس پر باپو کا نام اور اکھلیش یادو کا نام لکھا ہے۔اس وقت بی جے پی کی حکومت ہے جو لاء  اینڈ آرڈر پر یقین رکھتی ہے اور جو شخص پتھر توڑ نے میںہتھوڑے کا استعمال کر رہا ہے وہ بھی بی جے پی کا لیڈر ہے جوسماج میں انتشار پھیلا رہا ہے۔ چند ماہ قبل بھی ایک پتھرتوڑاگیا تھا۔ میرے عہدے پررہتے ہوئے میونسپل ملازمین نے ذاتی طور پر پولیس سے شکایت کی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔اگربروقت کارروائی ہوتی توآج یہ دن دیکھنے کونہیں ملتا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close