اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سدرشن نیوز: 5 اکتوبر تک سماعت ملتوی

نئی دہلی، (یواین آئی)
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز سدرشن نیوز کے ‘بنداس بول’ شو کے خلاف درخواست کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اندو ملہوترا اور جسٹس کے ایم جوزف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے فیروز اقبال کی درخواست کی اگلی سماعت کے لئے 5 اکتوبر دوپہر 2 بجے کا وقت مقرر کیا۔ سماعت کے دوران مرکزی حکومت کی طرف سے پیش، سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے ڈویژن بینچ کو آگاہ کرایا کہ مرکز نے سدرشن نیوز چینل کو آج ہی چار صفحات کا نوٹس جاری کیا ہے۔

مسٹر مہتا نے کہاکہ ’وجہ بتاؤ‘ نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ چینل پروگرام کوڈ کی خلاف ورزی کے معاملے میں 28 ستمبر کی شام 5 بجے تک اپنا موقف پیش کرے کہ اس کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے؟ انہوں نے کہا کہ اگر نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا تو یکطرفہ فیصلہ کیا جائے گا۔ سالیسیٹر جنرل نے اعتراف کیا کہ پہلی نظر میں چینل کا پروگرام کوڈ کے مطابق نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسٹر مہتا نے سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ اس پر عدالت نے معاملے کی سماعت 5 اکتوبر دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close