بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

سینئر لیڈر رگھونش پرساد سنگھ نے آر جے ڈی سے دیا استعفی

پٹنہ، (یو این آئی)
راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کو آج انتخابات سے قبل بڑاجھٹکا لگا جب پارٹی کے نائب صدر رہے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ نے آج پارٹی سے استعفی دے دیا ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ نے جمعرات کو دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) سے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کو خط لکھ کر پارٹی چھوڑنے کی اطلاع دی۔ انہوں نے خط میں کہا ’’عوامی لیڈر کرپوری ٹھاکر کے انتقال کے بعد 32 برسوں تک آپ کے پیچھے کھڑا رہا لیکن اب نہیں۔ پارٹی لیڈر اور عوام نے کافی پیار دیا، مجھے معاف کریں‘‘۔

واضح رہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ راما سنگھ کو آر جے ڈی میں لائے جانے کی خبروں کے بعد سے ہی ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ ناراض تھے۔ مسٹر لالو پرساد یادو نے بھی انہیں منانے کو کوشش کی، اسی دوران مسٹر یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے ڈاکٹر سنگھ کے بارے میں متنازعہ بیان دے دیا تھاکہ ’ایک لوٹا سمندر سے نکل جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا‘ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ ڈاکٹر سنگھ کافی ناراض تھے اور بے عزتی محسوس کر رہے تھے۔ بالآخر انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ لیا۔ ڈاکٹر سنگھ فی الحال ایمس میں اپنا علاج کرا رہے ہیں۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close