اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اترپردیش میں قانون کی حکمرانی نہیں رہ گئی: نواب ملک

ممبئی، (یو این آئی)
اترپردیش میں اب قانون کی حکمرانی کے بجائے یوگی کے خاص لوگوں کی حکمرانی قائم ہو گئی ہے۔ یوگی مہاراج ہیں لیکن ریاست کو ایک راجا کی طرح چلا رہے ہیں جو جمہوریت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ یہ باتیں آج یہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان اور اقلیتی بہبود کے وزیر نواب ملک نے کہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اترپردیش میں یوگی جی جس طرح سے سرکار چلارہے ہیں اس کے مطابق وہ اپنے ساتھیوں وکارکنان کو کھلی چھوٹ دے رہے ہیں۔ ہاتھرس میں دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری ہوئی اور اس کے بعد اس کو قتل کردیا گیا۔ ابتداء میں اسے فیک نیوز قراردے کر اس طرح کا کوئی واقعہ نہیں ہوا کہنے والی یوگی حکومت نے اس لڑکی کا راتوں رات انتم سنسکار بھی کردیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اترپردیش میں اب قانون نام کی کوئی چیز نہیں رہ گیا ہے۔

نواب ملک نے کہا کہ اناؤ میں سینگر کو بچانے کی کوشش کی گئی اسی طرح اس کیس میں بھی ہوا ہے اور اس طرح کے بیشتر کیسس میں اترپردیش میں ہیں جن کی حکومت پشت پناہی کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھرس کے واقعے پر وزیراعظم کو اگر دکھ ہوا ہے تو وہ فوری طور پر یوگی کا استعفیٰ لے کر حکومت کو برخاست کریں۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close