اپنا دیشتازہ ترین خبریں

’ریپبلک ٹی وی‘ اور ’ٹائمز ناؤ‘ پر مقدمہ

نئی دہلی، (پی این این)
کچھ میڈیا چینلوں کے ذریعہ بالی وڈ کے شبیہ کو خراب کرنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا ہے۔ بالی وڈ کو گند ا کہنے والے دو ٹاپ چینلوں کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ چار بالی وڈ ایسو سی ایشن اور 34بالی وڈ فلم پرڈیوسروں نے عرضی داخل کی ہے ۔ جس میں بالی وڈ کے خلاف غیر ذمہ دارانہ پروگرام اور توہین آمیز تبصرہ کرنے سے روکنے کی اپیل عدالت سے کی گئی ہے۔ عرضی میں بالی وڈ کی ہستیوں کو میڈیا ٹرائل سے روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت موت معاملے کی جانچ سے تازہ معاملے کے اجاگر ہونے کے بعد بالی وڈ کے فلم سازوں نے دہلی ہائی کورٹ میں کچھ میڈیا ہائوسوں کے ذریعہ غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ مقدمہ کرن جوہر،یش راج ،عامر خان، شاہ رخ ، سلمان کی پروڈکشن کمپنیا ں 4فلم انڈسٹری ایسو سی ایشنوں کے علاوہ 34پرڈیسروں کے داخل کی گئی ہے۔ خاص بات تو یہ ہے کہ یہ دہلی ہائی کورٹ میں یہ مقدمہ ری پبلک اور اس چینل کے کرتا دھرتا ارنب گوسوامی و پردیپ بھنڈاری، ٹائمس نائو اور اس کے بڑے چہرے راہل شیو شنکر اور نویکا کمار کے خلاف دائر کی گئی ہے۔

بالی وڈ کو گندا کہنے والے دو ٹاپ چینلوں کے خلاف ہائی کورٹ میں دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ چینلوں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کو بالی وڈ اور اس کے ارکان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ ،توہین آمیز تبصرہ کرنے یا اسے شائع کرنے سے بچنا چاہئے ۔ عرضی میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ چینلوں سے فلمی ہستیوں کا میڈیا ٹرائرل چلانے اور فلمی انڈسٹری کے لوگوں کی رازداری کے اختیارات میں دخل اندازی سے روکا جائے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close