اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راجیہ سبھا غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی

نئی دہلی، (یو این آئی)
کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر راجیہ سبھا کے 252 ویں اجلاس کی کارروائی بدھ کو مقررہ مدت سے قبل غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے مان سون اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے سے قبل اپنے اختتامی بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کے پیش نظر ایوان کی کارروائی متعینہ مدت یکم اکتوبر سے پہلے آج ہی ملتوی کی جا رہی ہے۔ سیشن کا آغاز 14 ستمبر کو خصوصی حفاظت اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیا گیا تھا۔

مسٹر نائیڈو نے کہا کہ متعینہ شیڈول کے مطابق اس اجلاس میں ایوان کی 18 میٹنگیں ہونی تھیں لیکن صرف 10 میٹنگیں ہوسکی ہیں۔ انہوں نے اجلاس کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن ایوان میں حزب اختلاف کے رویے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اس طرح کا ناجائز سلوک نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 25 بل منظور ہوئے اور 6 پیش کئے گئے۔ وقفہ صفر کے دوران 92 اور خصوصی معاملات کے تحت 62 اٹھائے گئے۔ اس کے علاوہ، وزیر دفاع نے چین کی سرحد پر صورتحال اور وزیر صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کو کورونا وبا کے حوالے سے ایک بیان دیا۔ط

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close