اپنا دیشتازہ ترین خبریں

رام ولاس پاسوان کی آخری رسومات ادا

پٹنہ، (یو این آئی)
ہندوستانی سیاست کے ’اجات شترو‘ لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے بانی رام ولاس پاسوان کی آج مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔

’رام ولاس امر رہیں، جب تک سورج چاند رہے گا رام ولاس پاسوان کا نام رہے گا، گونجے دھرتی آسمان رام ولاس پاسوان اور چراغ پاسوان مت گھبرانا تمہارے پیچھے سارا زمانہ‘ کے نعروں کے درمیان مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ مسٹر پاسوان کی آخری رسومات یہاں دیدھا گنگا ندی کے کنارے جناردھن گھاٹ پر ادا کردی گئیں۔ ان کے بیٹے چراغ پاسوان نے انہیں مکھ اگنی دی۔ مکھ اگنی کے بعد جذباتی ہوکر چراغ پاسوان بے سدھ ہوکر گر پڑے بعد میں ان کے چچازاد بھائیوں نے انہیں کسی طرح سنبھالا۔

اس موقع پر اپنے چہیتے لیڈر کو آخری وداعی دینے کے لئے بڑی تعداد میں عام لوگوں کے علاوہ وزیراعلی نتیش کمار، نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی، مواصلات اور قانون کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد، مویشی پروری کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیہ نند رائے، صحت کے مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے، بہار کے روڈ کنٹسٹرکشن کے وزیر نند کشور یادو اور وزیر صحت منگل پانڈے، اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو سمیت کئی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ و اسمبلی اور سابق اراکین اسمبلی موجود تھے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close