اترپردیشتازہ ترین خبریں

پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا رویہ شرمناک: مایاوتی

لکھنؤ: (یواین آئی)
بہوج سماج پارٹی (بی ایس پی) نے پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے ہنگامے کو ناموزوں قرار دیتے ہوئے اسے جمہوریت کے لئے شرمناک بتایا ہے۔

محترمہ مایاوتی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا ‘ویسے تو پارلیمنٹ جمہوریت کا مندر ہی کہلاتا ہے پھر بھی اس کی عزت متعدد بار تار تار ہوئی ہے۔ رواں پارلیمنٹ اجلاس کے دوران بھی ایوان میں حکومت کی طرزامور و اپوزیشن کا جو رویہ دیکھنے کو ملا ہے وہ پارلیمنٹ کے احترام،آئینی وقار و جمہوریت کو شرمسار کرنے والا ہے۔ کافی تکلیف دہ۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ اتوار کو راجیہ سبھا میں زراعت سے متعلق پاس کرنے کے دوران اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے کافی شور شرابہ اور ہنگامہ کیا تھا۔اپنے مطالبات ڈپٹی چئیرمین کے ذریعہ نہ مانے جانے پر ترنمول کانگریس کے ڈیرک وبرائن نے رول بک کو پھاڑ دیا تھا وہیں عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ نے ڈپٹی چیئر مین کے کرسی کے پاس پہنچ کر حکومت مخالف نعرے بازی کی تھی۔جس کے پاداش میں چئیر مین نے 8اراکین کو معطل کردیا تھا۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close