اترپردیشتازہ ترین خبریں

نسیم الدین سمیت 5 کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

لکھنؤ، (یواین آئی)
اترپردیش میں لکھنؤ کی ایک خصوصی عدالت نے خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے ایک معاملے میں سابق وزیر اور کانگریس لیڈر نسیم الدین صدیق سمیت 5 افراد کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

ایم پی۔ایم ایل اے کورٹ کے اسپیشل جج پون کمار رائے نے ریاست کی یوگی حکومت مین وزیر سواتی سنگھ اور ان کے کنبے کی خواتین کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں نسیم الدین صدیق، رام اچل راج بھر، اتر سنگھ میوالال گوتم اور نوشاد علی کے خلالف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے سبھی کے خلاف 22 جولائی 2016 کو حضرت گنج تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔

عدالت نے کہا ہے کہ عرضی دیکھنے سے پتہ چلا ہے کہ کسی بھی ملزم نے ابھی تک اس معاملے میں اپنی ضمانت نہیں کرائی ہے جبکہ ملزمین کی جانب سے ان کی حاضری معافی کی عرضی دی جاتی رہی ہے جسے عدالت غلط مانتی ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت چھ اکتوبر کو ہوگی۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close