دلی این سی آر

محمد عرفان احمد نے کی ’سیوا سپتاہ‘ کے تحت ضرورتمندوں کی تعاون و مدد

وزیر اعظم کے یوم ولادت کے موقع پرحضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒ میں تقاریب کا اہتمام

نئی دہلی، (انور حسین جعفری)
وزیر اعظم نریندرمودی کے 70ویں یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں 14 سے 20 ستمبر تک ’سیواسپتاہ‘(خدمت ہفتہ) کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اسی کے تحت بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر محمد عرفان احمد نے اپنے ایک وفد کے ہمراہ ہندوستانی کے روحانی تاجدار خواجہ سید محمد نظام الدین اولیارحمۃ اللہ تعالی علیہ کی درگاہ شریف میں پہنچ کر 70 زائرین کو ماسک تقسیم کئے، 70 غریبوں کو کھانا کھلایا اور 70 لوگوں کو شربت پلاکر وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر عملی جامہ پہنایا، ساتھ ہی عقیدتمندوں کو عالمی وبا کورونا وائرس کے تعلق سے بیدار کیا اورصاف صفائی کے ساتھ رہنے کی تلقین کی۔ اس دوران سلطان المشائخ حضرت محبوب الہی علیہ الرحمہ کے سجادہ نشین پیرجی غلام نظام نظامی نے وزیر اعظم نریندرمودی کے 70 ویں پیدائش پر عمردرازی کی دعا کرائی، ساتھ ہی ملک وسلامتی اوربھائی چارگی کے فروغ کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔ اس سے قبل حضرت نظام الدین ؒ کے آستانہ عالیہ میں محمد عرفان احمد سمیت دیگر لوگوں کی گلپوشی وپگڑی باندھ کر استقبال کیاگیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس موقع پرمعروف ومشہور بی جے پی لیڈر محمد عرفان احمد نے ’نامہ نگاروں‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم ہند نریندر بھائی مودی کی 70ویں سالگرہ کے پُر مسرت موقع پر پورے ہندوستان میں ’سیوا سپتاہ‘ کے تحت غریبوں، یتیموں، مسکینوں، مزدوروں، ضرورتمندوں، بیواؤں اور لاچار و معذور افراد کی مدد وتعاون کے تحت بی جے پی کارکنان اپنے اپنے طور خدمت انجام دے رہے ہیں۔

مسٹر عرفان نے مزید کہاکہ بھارت میں انفراسٹکچر پر جتنا کام وزیر اعظم مودی جی نے کیا ہے، اتنا اس سے پہلے کسی نے نہیں کیا، وہیں ’آتم نربھر کرشی،آتم نربھربھارت‘کے تحت بے شمار کام کیاہے، جو سنہرے حرفوں میں لکھے جانے کے قابل ہے۔ محمد عرفان کا یہ بھی کہناتھاکہ جس طرح سے وزیر اعظم نے ہندوستان میں عالمی وباکوروناوائرس پر کنٹرول کیا ہے، اس سے بڑے بڑے ممالک حیرت زدہ ہیں اورعالمی سطح کے سربراہان وزیر اعظم کے اقدامات کی ستائش کررہے ہیں۔

وہیں عرفان احمد نے شہریوں سے کورونا وبا سے بچاؤ کی اپیل کی اور کہاکہ کورونا جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رہنے کیلئے اشد ضروری ہیکہ فیس ماسک گھر سے باہر نکلتے وقت ضرور لگائیں، کیونکہ سماجی دوری، ہاتھوں کو سینی ٹائزر اور فیس ماسک اس موذی وبا سے بچنے کیلئے شدید ضروری ہے، کیونکہ بارہا انتظامیہ سمیت عالمی ادارہ صحت کے علاوہ سبھی ماہرین اپیل کر رہے ہیں کہ ان تینوں چیزوں کو مستقل پابندی کے ساتھ کریں، یہ عمل ہمیں اور اپنے معاشرہ کو کورونا سے پاک صاف بنانے کی لئے اہمیت کا حامل ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close