اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مہاراشٹر: 22,818 پولیس اہلکار کورونا کی زد میں

ممبئی، (یو این آئی)
ملک میں مہاراشٹرا عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے اور یہ ریاستی پولیس کے لئے مہلک ثابت ہورہا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوے میں مزید 189 پولیس اہلکار انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں ،جس سے یہ تعداد بڑھ کر 22،818 ہوگئی ہے۔

پیر کو مہاراشٹرا پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید چار پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 245 ہوگئی ہے۔ اب تک کل متاثرہ پولیس اہلکاروں میں 2،495 افسران بھی شامل ہیں۔ مہلک کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں میں 23 افسران بھی شامل ہیں۔

مہاراشٹر میں اس وقت 3،188 پولیس اہلکار کورونا میں مبتلا ہیں جن میں 385 افسران شامل ہیں۔ تمام مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں اور کوویڈ مراکز میں جاری ہے۔ کورونا سے اب تک 19،385 پولیس اہلکار بازیاب ہوئے ہیں، جن میں 2085 افسر شامل ہیں۔ کورونا کو شکست دینے والے پولیس اہلکاروں کی شرح بڑھ کر 84.95 فیصد ہوگئی ہے۔ کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں فعال معاملات کی تعداد 16،613 کم ہو کر2،75،017 ہو گئی ہے، جبکہ 344 اموات سے ہلاکتوں کی تعداد 33،015 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران، 32،007 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 9،16،348 ہوگئی۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close