Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

جھارکھنڈ: سی اے اے ۔ این آر سی نافذ نہ کرنے کی تجویز منظور

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے جھارکھنڈ میں شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سي) نافذ نہ کئے جانے کی تجویز منظور کی ہے۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے کل دیر رات 41 ویں یوم جھارکھنڈ کے پروگرام کے دوران ریاست میں سی اے اے اور این آر سی کو مکمل طور پر مسترد کئے جانے سمیت 57 نکاتی قرارداد منظور کی ہیں۔ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وجے کمار سنگھ کی قیادت میں ایک مطالبہ نامہ سنتھال پرگنا کے ڈیژنل کمشنر کو سونپا ہے۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے کمشنر کے ذریعے ریاستی حکومت کو ارسال کی گئی فہرست میں بنیادی طور پر سنتھال پرگنا کاشت کاری ایکٹ اور چھوٹاناگپور کاشت کاری ایکٹ کو سختی سے نافذ کرنے، جھارکھنڈ میں سی اے اے اور این آر سی کو مکمل طور پر مسترد کرنے، تحویل اراضی بل کو واپس لینے، ریاست میں تیسری اور چوتھے زمرے کے ملازمین کے خالی عہدوں پر ریتوں کی نسلوں کی بحالی کو یقینی بنانے، مسانجور ڈیم سے دائیں پشتے کی تعمیر، کم از کم اجرت بڑھا کر چار سو روپے کرنے سمیت کئی مطالبات شامل ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close