بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

لولی آنند اور چیتن آنند آر جے ڈی میں شامل

پٹنہ: (یو این آئی )
بہار میں نوے کی دہائی میں بہار پیپلس پارٹی کے صدر کے طور پر ریاست کی سیاست میں مضبوط پکڑ رکھنے والے آنند موہن کی اہلیہ اور سابق رکن پارلیمنٹ لولی آنند اور ان کے بیٹے چیتن آنند آج راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) میں شامل ہوگئے۔

آرجے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے سموار کو یہاں مسز آنند اور چیتن آنند کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ اس موقع پر مسٹر سنگھ نے کہاکہ پارٹی کو سابق رکن پارلیمنٹ لولی آنند اور چیتن آنند سے کافی توقعات ہیں۔ دونوں لیڈر آرجے ڈی کو مضبوط کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ مسز آنند نے آرجے ڈی کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد نامہ نگاروںسے بات چیت میں کہاکہ وہ اور ان کے بیٹے پارٹی کو اپنا قیمتی تعاون پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی جو بھی ذمہ داری سونپیں گی وہ ایمانداری سے اس کو نبھائیں گی۔

وہیں، مسٹر چیتن آنند نے نامہ نگاروںسے بات چیت کے دوران بہار کے وزیراعلیٰ اور جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار پر گذشتہ سال پٹنہ میں مہارانہ پڑتاپ کی جینتی پر ہوئی ریلی میں کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر کمار نے کئی مطالبات کو نظر انداز کیا ہے۔ اس سے قبل مسز آنند اپنے بیٹے چیتن آنند کے ساتھ آرجے ڈی اور اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی یادو سے ملنے پہنچیں۔ جہاں آرجے ڈی قانون ساز پارٹی کی لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کی موجودگی میں کئی سیاسی مسائل پر بات چیت ہوئی۔ اپنے لئے سیاسی زمین تلاش رہی مسز آنند نے کچھ مہینے قبل جے ڈی یو کے سنیئر لیڈران سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد سیاسی گلیاروں میں ان کے جے ڈی یو میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں کی جانے لگی تھیں۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close