اترپردیش

ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے متحد ہوکر کانگریس کو مضبوط کرے عوام

نوگاواں ضمنی انتخابات کے لئے کانگریس امیدوار کی پریس کانفرنس، بی جے پی و علاقائی جماعتوں پر تنقید

امروہہ، (سالار غازی)
ضلع کے نوگاواں اسمبلی حلقہ پر جاری ضمنی انتخاب کے لئے کانگریس پارٹی کی نامزد امیدوار کملیش سنگھ نے نوگاواں امروہہ روڈ پر قائم اپنی رہائش گاہ پر منعقد پریس کانفریس کے دوران پریس کے ذریعے سماج کے تمام طبقات سے متحد ہوکر ملک و صوبہ میں کانگریس کو مضبوط کرنے کی اپیل کی.

کملیش سنگھ نے کہاکہ میڈیا موجودہ دور کی سب سے بڑی طاقت ہے لہٰذا جمہوریت کے اس چوتھے ستون کی ذمہ داری ہے کہ وہ سماج کو صحیح سمت فراہم کرے. انہوں نے آج ملک بہت ہی نازک دور سے گزر رہا مرکز و صوبہ میں برسر اقتدار بی جی پی نے ملک کے عوام کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے. انہوں نے کہا کہ آج کسان اپنے مستقبل کو بچانے کے لئے سڑکوں پر ہے نوجوان عام آدمی جینے کے لئے جد و جہد کرنے کو مجبور ہے کانگریس امیدوار نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے ملک مسلسل پیچھے ہوتا چلا جا رہا ہے اور جہاں تک اتر پردیش کا سوال ہے تو صوبہ میں بھی بی جی پی ہی برسر اقتدار ہے اور صوبہ کے جو حالات ہیں وہ
کسی سے پوشیدہ نہیں.

کملیش سنگھ نے کہاکہ اتر پردیش میں قانونی نظام نام کی کوئی چیز نہیں ہے یہاں خواتین پر بڑھتے مظالم اس بات کے گواہ ہیں کہ بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ کا نارا محظ جملہ بھر ہے. کملیش سنگھ نے کہا کہ موجودہ وقت متحد ہوکر کانگریس کو مظبوط کرنے کا ہے کانگریس ہی موجودہ مسائل سے نجات دلا سکتی ہے اور کانگریس ہی ملک کا ماضی رہی ہے اور کانگریس ہی ملک کا مستقبل ہے. انہوں نے کہا علاقائی جماعتوں کے بہکاوا میں نا آکر عوام سیدھے طور پر کانگریس کو مضبوط کریں، کانگریس امیدوار نے کہا کہ علاقہ کے بہت سنجیدہ مسائل تعلیمی شعبہ و صیحت یابی نظام کو درست کیا جائے گا.

اس موقع پر انچارج اسمبلی حلقہ نوگاواں سچن چودھری رکن پی سی سی ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی، صدر یوتھ کانگریس امروہہ چودھری خوشتر مرزا، ضلع صدر چودھری سکھراج سنگھ، سابق شہر صدر فائز عالم کرشمہ خاں، حاجی خورشید انور، حاجی محبوب حسین زیدی، سلیم خاں اور ایڈووکیٹ سردار اندر جیت سنگھ وغیرہ موجود تھے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close