بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

پٹنہ میں سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ، تہوار اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے دفاتر

پٹنہ، (یو این آئی )
بہار میں اسمبلی اور قانون ساز کونسل انتخاب کی تیاریوں کے مدنظر پٹنہ انتظامیہ نے سبھی سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کئے جانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اب تہوار اور اتوار کو بھی انتخابی کاموں سے متعلق سبھی سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے۔

ضلع مجسٹریٹ اور ضلع ایجوکیشن افسر کمار روی نے سموار کو یہاں کہاکہ الیکشن کمیشن نے بہار میں اسمبلی اور کونسل کے انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پٹنہ ضلع میں دو مرحلے میں 28 اکتوبر اور 03 نومبر کو اسمبلی انتخاب اور 22 اکتوبر کو کونسل کے گریجویٹ اور ٹیچر انتخابی حلقہ کی سیٹوں پر انتخاب ہونا طے ہے۔

کمار روی نے بتایاکہ الیکشن کمیشن کے رہنما اصول کے مطابق، سبھی ملازمین کو ٹریننگ دی جانی ہے اور انتخاب کی سبھی تیاریاں پوری کی جانی ہے۔ اس مدت میں مسلسل بلا رکاوٹ کام چلے اس کیلئے ہدایت دی گئی ہے کہ انتخابات سے متعلق جتنے بھی دفاتر ہیں وہ الیکشن مدت میں مسلسل کام کریں گے۔ ساتھ ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) سیلنگ سمیت سبھی انتخابی کاموں میں مصروف ملازمین وافسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close