اترپردیشتازہ ترین خبریں

’حکومت کا رخ نہیں بدلا تو نوجوان سرکار بدل دیں گے‘

لکھنؤ: (یواین آئی)
وزیر اعظم نریندر مودی کے 70ویں یوم پیدائش کو یوم بے روزگاری کے طور پر منارہی کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)حکومت پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگر اب بھی آنکھیں موند کر بیٹھی رہی تو نوجوان حکومت بدل دیں گے۔

محترمہ واڈرا نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکہا کہ ‘نوجوانوں کا مطالبہ ہے کہ وقت پر امتحان، طے وقت میں رزلٹ، بغیر عدالت گئے تقرریاں نوکریوں میں اضافہ ہو اور کنٹراکٹ کا قانون منسوخ ہو’۔ انہوں نے کہاکہ ‘نوجوانوں نے ‘مہا ہنکار’ بھری ہے۔ اب بھی حکومت آنکھ موند بیٹھی رہی اور اپنا رخ نہیں بدلا تو نوجوان اپنی حکومت بدل دیں گے۔

ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے ہیش ٹیگ میں ‘قومی یوم بے روزگاری’ لکھا ہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی نے بھی مسٹر مودی کے یوم پیدائش کے موقع کو یوم بے روزگاری کے طور پر منا رہی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اس موقع کو ‘سیوا ہفتہ’ کے طور پر منا رہی ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close