تازہ ترین خبریںدلی نامہ

اقلیتوں کی مدد کیلئے قائم ہوگی ’ہیلپ ڈیسک‘

حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی فلاحی اسکیموں کو اقلیتوں تک پہنچانا بنائیں گے یقینی: ذاکر خان

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
دہلی اقلیتی کمیشن کے نومنتخب چیئر مین ذاکر خان نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود و ترقی کیلئے بے شمار اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔ جن سے واقفیت نہ ہونے کے سبب اکثر اقلیتی طبقے لوگ اس سے فائدہ نہیں اٹھا پاتے۔ ہماری اولین ترجیح ہوگی کہ ان تمام اسکیموں کو اقلیتوں کے گھر گھر تک پہنچانے کو یقینی بنائیں، اس کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

اردو صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں چیئر مین ذاکر خان نے کہاکہ دہلی اقلیتی کمیشن میں اقلیتوں کے مسائل کیلئے حل اور ان کی شکایتوں کیلئے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کی جائے گی۔ جہاں سے اقلیتی طبقے کے لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ خواہ وہ دہلی حکومت کی کسی بھی اسکیم کے فارم بھرنا ہوں یا کسی طرح کی اقلیتوں کے مسائل ہوں وہ کام یہاں سے کئے جائیں گے۔ اگر کوئی فارم جمع ہونا ہے تو لوگوں کے دستاویزات یہیں چیک کرکے انہیں یہیں سے آن لائن جمع کرا دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ 50ممبران پر مشتعمل تربیت اور تعلیم یافتہ با اثر افراد کی ایک کمیٹی بناکر دہلی کے تمام اضلع میں اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مقرر کیا جائے گا۔ جو متحرک اور سرگرم این جی اوز کے دفاتر میں اقلیتی کمیشن کے نمائندوں کے طور پر اقلیتوں کیلئے فلاحی کام انجام دیں گے۔ خصوصاً جو اقلیتی علاقہ ہیں ان ہر علاقہ میں دہلی اقلیتی کمیشن کی جانب سے بنائے جا نے والے سینٹروں میں کمپوٹر لگائے جائیں گے، وہیں اقلیتوں کی فلاحی اسکیموں کیلئے فارم بھی بھرے اور جمع کئے جائیں گے تاکہ دہلی حکومت کی تمام فلاحی اسکیموں سے اقلیتی طبقہ کے لوگ محروم نہ رہیں اور ان کا حق ان تک پہنچ سکے۔

ذاکر خان نے کہاکہ دہلی اقلیتی کمیشن کا کام دہلی حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی اسکیموں سے اقلیتوں کو متعارف کرانا اور جو فلاحی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں وہ اقلیتوں تک پہنچ رہی ہیں یا نہیں ان پر بھی اقلیتی کمیشن کی گہرائی سے نظر رہتی ہے۔ اس میں جو خامیاں ہیں ان سے حکومت کو واقف کراتے ہیں تاکہ ان میں سدھار کیا جا سکے اور اسکیم اقلیتوں تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر سمیت دہلی میں کورونا وباء کا قہر ہونے کے باوجود دہلی حکومت کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا ہے اقلیتوں کے چلائی جا رہی کسی بھی اسکیم کو اقلیتوں تک پہنچنے میں تاخیر نہ ہو۔ لیکن اقلیتوں میں ابھی بیداری کی ضرورت ہے، جس کیلئے وزیر اعلی کی سر پرستی میں دہلی اقلیتی کمیشن کام کر رہی ہے۔

ذاکر خان نے کہاکہ وزیر اعلی اروند کجریوال کی سر براہی میں دہلی کو برسوں کے بعد عام آدمی پارٹی کی ایماندار اور لوگوں کے دکھ درد کو سمجھنے والی حکومت ملی ہے، دہلی میں فساد متاثرین ہوں یا کورونا وباء کے دور میں پریشان حال ہوں، ان لوگوں کی مدد کیلئے دہلی حکومت پیش پیش رہی ہے۔دہلی کے وزیر اعلی کجریوال نے حکومت اور اپنی اپنی ذمہ داری کو سمجھا، خواہ کورونا سے پریشان دہلی کے عوام کو راشن دینا ہو یا فساد متاثرین کی مالی امداد کرنا ہو، دہلی حکومت نے ان سب کی مدد کی ہے۔

ذاکر خان نے اردو زبان کے تعلق سے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ اردو ہمارے ملک کی زبان اور دہلی کی دوسری سرکاری زبان ہے، دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی خود یہ کوشش ہے کہ اس شیریں زبان کو قائم رکھا جائے اور اس کو فروغ ملے، جس کیلئے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی سر پرستی میں دہلی اردو اکادمی پو ری محنت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ دہلی اقلیتی کمیشن کی بھی یہ کوشش ہے دہلی کی دونوں دوسری سرکاری زبان، اردو اور پنجابی کو فروغ ملے۔ جس کیلئے ان زبانوں میں خط و کتابت کی بھی ضرورت ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close