اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ممبئی میں طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال، گھروں اور رہائشی کالونیاں زیر آب

ممبئی، (یو این آئی)
ملک کی تجارتی راجدھانی ممبئی میں گزشتہ شب سے جاری بھاری بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ستمبر کے مہینےمیں اس طرح کی بارش نے ایک بار پھر شہر کی عام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔

بی ایم سی ذرائع کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے گورگاؤں، سائن، کرلا، نائیگام، کنگ سرکل میں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے۔ سنٹرل ریلوے لوکل ٹرینوں کی مضافاتی خدمات کو معطل کردیا ہے۔ ممبئی کے علاقے سائن، کرلا، چوناھٹی۔کرلا اور مسجد اسٹیشنوں کے درمیان مسلسل بارش اور پانی جمع ہونے کے باعث سینٹرل ریلوے پر شیواجی مہاراج ٹرمنس، سی ایس ایم ٹی تھانہ/ سی ایس ایم ٹی واشی کے درمیان مضافاتی خدمات معطل کردی گئیں۔ منگل کی رات دیر گئے موسلا دھار بارش نے گورگاؤں اور سیائن سمیت متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ ممبئی کے سائن ریلوے اسٹیشن پر بڑی تعداد میں مسافر پھنسے ہوئے تھے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کی سہ پہر کے آخر میں موسلادھار بارش کے بعد بدھ کے روز ممبئی میں عام طور پر ابر آلود آسمان کی پیش گوئی کی ہے جس کے سبب گورگاؤں اور سائن سمیت کچھ علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے آئی ایم ڈی کے مطابق بدھ کے روز ممبئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی عہدیدار نے کہا، "بدھ سے بارشوں کی شدت میں کمی آئے گی اور اس ہفتے کے آخر تک یہ نچلی طرف رہے گا۔” بارش کی وجہ سے ولے پارلے اور رام مندر علاقوں میں کچھ مقامات پر ٹریفک جام رہا۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close