اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہاتھرس معاملہ: کانگریس کارکنان پر لاٹھی چارج، راہل گاندھی حراست میں

نوئیڈا، (یو این آئی)
اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں درندگی کی شکار دلت متاثرہ کے اہل خانہ سے ملنے جارہے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے قافلے کو پولیس نے پری چوک علاقے میں روک دیا جس کے بعد دونوں لیڈر پیدل ہی ہاتھرس کے لئے چل پڑے۔

ہاتھرس یں اجتماعی عصمت دری اور حیوانیت کی شکار متاثرہ کی منگل کو دہلی کے صفدر گنج اسپتال میں موت ہوگئی تھی جس کے بعد ہاتھرس ضلع انتظامیہ نے اہل خانہ کی مخالفت کے باجود بدھ کی درمیانی شپ تقریبا ڈھائی بجے ان کے آخری رسو م کی ادائیگی کر دی تھی۔ کانگریس نے اس ضمن میں سخت احتجاج کرتے ہوئے بدھ کو ریاست گیر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا و محترمہ واڈرا نے فون پر متاثرہ کے اہل خانہ سے بات کی تھی۔ اسی ضمن میں جمعرات کو پرینکا اور راہل اپنے قافلے کے ساتھ ہاتھرس میں متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے نکلے تھے لیکن ان کے قافلے کو گریٹر نوئیڈا پولیس نے روک لیا۔جس کے بعد وہ پیدل ہی ہاتھرس کے لئے روانہ ہوگئے۔

پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر للن کمار نے بتایا کہ پرینکااور راہل ہاتھرس متاثرہ کےاہل خانہ سے ملاقات کرنے جارہے تھے پولیس نے ان کے قافلے کو پری چوک علاقے میں ہی روک دیا ۔یمنا ایکسپر پر روکے جانے کےبعد پرینکا اور راہل پیدل ہی ہاتھرس کے لئے چل پڑے۔حالانکہ وہاں سے ہاتھرس کی دوری تقریبا 142کلو میٹر ہے۔ قافلے میں اترپردیش کانگریس صدر اجے کمار للو سمیت دیگر سینئر لیڈر وں کے ساتھ بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان چلچلاتی دھوپ میں ساتھ چل رہے ہیں۔ قافلے کو روکنے کی کوشش میں پولیس سے معمولی جھڑپ بھی ہوئی لیکن قافلہ آگے بڑھ گیا۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close