Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںدلی این سی آردلی نامہ

کیا رشتہ ہے اڈانی اور پی ایم کا؟راہل کا سیدھا سوال،2014میں 609ویں نمبر کا امیر 2022 میں کیسے بن گیا دوسرے نمبر کا رئیس

نئی دہلی:پارلیمنٹ کی کارروائی آج بھی ہنگامے کی نذرہوگیالیکن اس دوران بھارت جوڑو یاترا کے بعدپہلی بار راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس میں خطاب کیا۔
45منٹ کی طویل تقریر میں راہل گاندھی نے سیدھے طورپر وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا اور پوچھا کہ اڈانی اور پی ایم میں کیا رشتہ ہے ۔انھوںنے پوچھا کہ 2014 میں اڈانی دنیا کی امیروںکی فہرست میں 609ویں نمبر پر تھے لیکن کچھ ہی سال میں جانے کیا ہی جادو ہوگیا کہ وہ دنیا کے رئیسوں میں دوسرے نمبر پر آگئے ۔
اس دوران برسراقتدار جماعت کے ممبران بھی راہل گاندھی کی تقریر پر شورشرابا کرتے رہے اور ان کی تقریر جاری رہی۔
راہل گاندھی نے صدر دروپدی مرمو کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر لوک سبھا میں بولتے ہوئے پی ایم سے براہ راست پوچھا کہ کس طرح اڈانی کی مجموعی مالیت جو2014 میں 8ارب ڈالرتھی بڑھ کر 2022 میں 140ارب ڈالرہوگئی یہ جادو کیسے ہوا۔انھوں نے بتایا کہ مجھے اپنی یاترا میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔عوام کی آواز گھہرائی سے سننے کو ملا۔
یاترا کے دوران انہوں نے کیرالہ، تمل ناڈو، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، پنجاب ، جموں و کشمیر میں ایک نام یکساں سنا، وہ نام اڈانی تھا۔ انہوں نے کہا، لوگوں نے پوچھا کہ یہ اڈانی کسی بھی کاروبار میں آتا ہے اور کبھی ناکام نہیں ہوتا ہے۔ یہ کیسے ہو رہا ہے، ہم بھی سیکھنا چاہتے ہیں۔لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئےگاندھی نے کہا کہ گوتم اڈانی 2014 سے پہلے تین سے چار شعبوں میں کام کرتے تھے۔ اب وہ آٹھ سے دس شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔
بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، قابل تجدید توانائی، اسٹوریج وغیرہ کے شعبوں میں کام کررہے ہیں۔ اڈانی ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں سیب کا کاروبار کریں گے۔ ہوائی اڈے، بندرگاہیں اڈانی چلائیں گی۔ آخر اڈانی جی کو یہ کامیابی کیسے ملی؟ ان کا ہندوستان کے وزیر اعظم سے کیسا رشتہ ہے؟مسٹر گاندھی نے ایوان میں مسٹر اڈانی کے ساتھ پرائیویٹ طیارے میں وزیر اعظم مودی کی تصویر دکھائی

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close