اترپردیش

خاتون سپاہی نے جنسی استحصال کا معاملہ درج کروایا

اترپردیش میں مراد آباد کے سیول لائن علاقے میں ایک خاتون سپاہی کے ساتھ جنسی استحصال کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

مراد آباد پولیس لین میں تعینات خاتون سپاہی کی تحریری شکایت پر سیول لائن پولیس نے سہارن پور ریاستی ریلوے پولیس (جی آر پی) میں تعینات سپاہی نریندر کے خلاف عصمت دری اور دھمکی دینے کا معاملہ درج کیا ہے۔ متاثرہ نے پولیس کے آئی جی سے فریاد کی تھی ۔

خاتون سپاہی کا الزام ہے کہ نریندر نے اس پر دباؤ بناتا تھا اوراس کے ساتھ جنسی استحصال کیا کرتا تھا. منع کرنے پر ملزم اس کے بچوں کو اغوا کر کے جان سے مارنے کی دھمکی دیا کرتا تھا. متاثرہ کے مطابق سال 2009 سے مسلسل ملزم اسکا جنسی استحصال کر رہا ہے پریشان کر رہا ہے. متاثرہ نے اسکی شکایت 14 اگست اور 22 مئی کو یس یس پی سے کی تھی، لیکن کوئی کروائی نہیں ہوئی. اب آئ جی کی مداخلت کے بعد سول لائن تھانے میں ملزم کے خلاف جنسی استحصال اور دھمکی دینے کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا ہے. پولیس رپورٹ درج کرکے ملزم کو تلاش رہی ہے

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close