اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کسان تحریک: دو جن شتابدی اسپیشل ٹرین آج بھی منسوخ

جیتو، (یو این آئی)
شمالی ریلوے نے کسان تحریک کی وجہ سے دو جن شتابدی اسپیشل ٹرینیں آج چھٹے دن بھی منسوخ رکھیں۔

کئی ٹرینوں کی منسوخی، جزوی طور پر منسوخی اور وٹ کم کئے جانے سے عام لوگوں پر اثر پڑا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین نمبر 02053 ہردوار۔امرتسر جن شتابندی اسپیشل ایکسپریس اور 02054 امرتسر سے ہردوار کے درمیان چلنے والی جن شتابدی اسپیشل ایکسپریس ٹرینوں کو شروعاتی اسٹیشنوں سے منگل کو چھٹے دن بھی بند رکھا جبکہ 02926 امرتسر۔ باندرا ٹرمنس ایکسپریس کو 30 ستمبر کو امرتسر۔امبالہ کینٹ کے درمیان منسوخ رہے گی۔ 02716 امرتسر۔ناندیڑ سچ کھنڈ ایکسپریس 30 ستمبر کو امرتسر۔نئی دہلی کے درمیان بند رہے گی جبکہ 04654 امرتسر۔نئی جلپائی گڑی ہمسفر ایکسپریس کو بھی امرتسر۔ سہارن پور کے درمیان 30 ستمبر کو منسوخ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق امرتسر۔ ممبئی سنٹرل ٹیمپل میل ٹرین امرتسر۔امبالہ کے درمیان منسوخ رکھی گئی۔ 04674 امرتسر۔جے نگر شہید امرتسر۔امبالہ کینٹ کے درمیان، 03308 فروز پور۔ دھنباد ایکسپریس امرتسر۔امبالہ کے درمیان اور 02058 اونا ہماچل۔نئی دہلی ایکسپریس ٹرین اونا۔چندی گڑھ کے درمیان بند رہی۔ ریلوے کی وزارت کے مطابق جب تک کسان ٹرین کی پٹریوں سے نہیں اٹھ جاتے تب تک ٹرینوں کو چلانا مشکل ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close