تازہ ترین خبریںفلمی دنیا

مشہور گلوکار ایس پی بالاسبرمنیم کا انتقال

چنئی، (یو این آئی)
کھنکتی وسریلی آواز سے گلوکاری کی دنیا میں الگ پہچان بنانے والے مقبول پلے بیک سنگر ایس پی بالا سبرمنیم کا جمعہ کو کوروناانفیکشن کے سبب انتقال ہوگیا۔ وہ74برس کے تھے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد مسٹر بالا سبرمنیم کو پانچ اگست کو یہاں کے ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال نے آج دوپہر میڈیا کو بتایا کہ مسٹر بالا سبرمنیم کا انتقال ہوگیا۔

اسپتال انتظامیہ نے کل شام صحت بلیٹن جاری کرکے مشہور گلوکار کی حالت انتہائی خراب ہونے کی اطلاع دی تھی۔ مسٹر بالا سبرمنیم کے بیٹے ایس پی بی چرن نے والد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوپہر ایک بج کر چارمنٹ پر آخری سانس لی۔ موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کے انتقال کی خبر سے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مسٹر بالا سبرمنیم کی لاجواب وسریلی آواز نے دنیا بھرکے موسیقی مداحوں کو ان کا دیوانہ بنا دیا تھا۔ پانچ دہائی تک انہوں نے اپنی آواز کا جادہ بکھیرا۔

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندرمودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایس پی بالاسبرامنیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نائب صدر نے ان کے وفات پر تعزیت کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ان کی موت سے موسیقی کی دنیا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ پی ایم مودی نے نے ٹویٹ پیغام میں کہا،’’مسٹر ایس پی بالاسبرمنیم کی بدقسمت موت سے ہماری ثقافتی دنیا کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔پورے ملک میں مقبول ان کی سریلی آواز اورموسیقی نے لوگوں کو دہائیوں تک لطف اندوز کیا۔ دکھ کی اس گھڑی میں پسماندگان اورمداحوں کے تئیں میری تعزیت۔اوم شانتی۔

وہیں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندرشیکھرراؤ نے مسٹر سبرمنیم کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر راؤ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہزاروں گیتوں کو سریلی آواز دینے والے اور مداحوں کے ذریعہ بالو کے نام سے پکارے جانے والے مسٹر بالاسبرمنیم نے دنیا بھر میں اپنے مداح بنائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے حد بدقسمتی ہے کہ ڈاکٹروں اور دیگر میڈیکل اسٹاف کی ہرممکن کوشش کے باوجود مسٹر سبرمنیم کو بچایا نہیں جاسکا۔ ان کی کمی کو پورا نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ نے غمزدہ اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close