Khabar Mantra
آئینۂ عالم

گاندھی جی کی پڑپوتی کو جیل

جہانس برگ :مہاتما گاندھی کی پڑپوتی 56 سالہ آشیش لتارام گوبند کو سائوتھ افریقہ میں 7 سال کی سزا ہوئی ہے۔ ڈربن کی ایک عدالت نے 60 لاکھ ریٹ(3کروڑ22 لاکھ)کی جعل سازی کے معاملے میں انہیں 7 سال کی سزا سنائی ہے۔

آشیش لتا گاندھی جی کی پڑپوتی اور مشہور حقوق انسانی خدمت گار ایلا گاندھی کی بیٹی ہیں۔ ایلا گاندھی کو ہندوستان اور سائوتھ افریقہ دونوں ملکوںنے قومی اعزاز سے نوازا ہے۔ واضح ہو کہ جنوبی افریقہ کے بڑے صنعت کار ایس آر مہاراج نے آشیش لتا پر جعل سازی کا مقدمہ کیا تھا۔ مہاراج کی نیو افریقہ ایلائنس فٹ ویئر نام کی کمپنی ہے جہاں جوتے ، چپل وغیرہ ایکسپورٹ ہوتے ہیں ان کی کمپنی دوسری معاشی کمپنیوں کی مدد بھی کرتی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close