اپنا دیشتازہ ترین خبریں

’ڈاکٹر منموہن سنگھ کی ایمانداری، شائستگی سبھی کیلئے تحریک کا سرچشمہ‘

نئی دہلی، (یو این آئی)
ملک کے 13 ویں وزیر اعظم رہے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آج 88 ویں سالگرہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر مبارکباد پیش دی۔ پی ایم مودی نے ڈاکٹر سنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ان کی صحت مند زندگی اور درازیٔ عمر کیلئے دعا گو ہوں‘‘۔

بتا دیں کہ ڈاکٹر سنگھ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔ سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا’’ملک میں ڈاکٹر سنگھ جیسے سنجیدہ وزیر اعظم کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ ان کی دیانتداری، شائستگی اور لگن ہم سب کے لئے سرچشمہ ہے۔ انہیں سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد اور آنے والا سال خوشنما ہو‘‘۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close