اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ اور پی چدمبرم نے لی راجیہ سبھا سے چھٹی

نئی دہلی، (یواین آئی)
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ، سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور کئی دیگر اراکین نے صحت وجوہات سے راجیہ سبھا کے 252 ویں اجلاس میں چھٹی لے لی ہے۔

چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے بدھ کو ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر یہ اطلاع دی۔ مسٹر سنگھ ،مسٹر چدمبرم، کانگریس لیڈر آسکر فرنانڈیس،اے آئی اے ڈی ایم کے کے اے نونیت کرشنن، عام آدمی پارٹی کے سشیل کمار گپتا، تلنگانہ راشٹر سمیتی کے بندا پرکاش، ترنمول کانگریس کے مانس رنجن بھوئیاں اور ایک دیگر رکن مہیندر پرساد نے الگ الگ مدت کے لئے چھٹی لی ہے۔ نامزد رکن نریندر جادھو اور ایک دیگر رکن نے پورے اجلاس کےلئے چھٹی لی ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close