Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی این سی آردلی نامہ

دوبسوں کی ٹکرمیں سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے 24 کارکن زخمی

(پی این این )

نئی دہلی :منگل کو دارالحکومت دہلی کے پٹیل نگر میں مزدوروں کو سینٹرل وسٹا پروجیکٹ سائٹ پر لے جانے والی ایک پرائیویٹ بس اور کلسٹر بس میں زبردست ٹکر ہوئی۔

 اس حادثے میں پرائیویٹ بس ڈرائیور اور 24 مزدوروں سمیت کل28 افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع صبح 9 بجے ملی۔ پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے میں نجی بس کے ڈرائیور اور کلسٹر بس کے تین مسافروں سمیت چار مزید افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ مزدوروں کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے مقام پر لے جانے والی بس پٹیل نگر کے مین ریڈ لائٹ پر کلسٹر بس سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تصادم میں پرائیویٹ بس کے ڈرائیور جگموہن (44) سمیت کل 28 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی سی پی (سنٹرل) شویتا چوہان نے بتایا کہ زخمیوں کو پہلے پٹیل نگر کے سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال میں کلسٹر بس میں سوار تین زخمی مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ وہیں پرائیویٹ بس کے ڈرائیور اور مزدوروں کو مزید علاج کے لیے رام منوہر لوہیا اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈی سی پی نے کہا کہ پرائیویٹ بس کا ڈرائیور جگموہن ابھی تک بے ہوش ہے۔

 پولیس نے کہا کہ وہ حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔کلسٹر بسیں دہلی انٹیگریٹڈ ملٹی ماڈل ٹرانزٹ سسٹم لمیٹڈ کے ذریعہ چلائی جاتی ہیں، جو دہلی حکومت اور IDFC فاو¿نڈیشن کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close