دلی این سی آر

دہلی کانگریس نے کورونا وائریئرس کو راجیو رتن اعزاز سے نوازا

کانگریس کی ’آؤ مدد کو ہاتھ بڑھائیں‘ میں کام والے کانگریسی اصل کورونا واریئرس ہیں: انل چودھری

نئی دہلی: (انور حسین جعفری)
عالمی وباء کورونا کے دور میں ضرورت مند افراد کی امداد کیلئے دہلی کانگریس کی جانب سے شروع کئے گئے ’آؤ مدد کو ہاتھ بڑھائیں‘ پروگرام میں لوگوں کی مدد کرنے والے کانگریسی کارکنان اور عہدیداران کو دہلی کانگریس کی جانب سے ’کورونا وائریئرس‘ کے اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔

ریاستی دفتر راجیو بھون میں منعقدہ پروگرام میں آج دہلی کانگریس کے صدر چودھری انل کمار، نائب صدر علی مہدی، مدت اگروال، جے کشن نے کانگریسی کورونا واریئرس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں راجیو رتن اعزاز سے نوازتے ہوئے اسناد پیش کئے۔ اس موقع پر دہلی کے تقریباً 150 کانگریسی کارکنان کو اسناد پیش کی گئیں۔ جن میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ محمد سبحان کو بھی کورونا وایئر س سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ریاستی صدر چودھری انل کمار نے کہا کہ کورونا کے دور میں جب پورا ملک اس عالمی وباء کے گھیرے میں ہے اور وہ وقت جب یہ کورونا پورے زور پر تھا اس وقت میں کانگریسی اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے لوگوں کی مدد کے لئے ا ٓگے آئے۔ کانگریس کی جانب سے ’آؤ مدد کو ہاتھ بڑھائیں‘ پروگرام شروع کیا، جس کے ذریعہ ضرورت مند افراد کو نہ صرف راشن اور دیگر ضروریات کا سامان تقسیم کیا بلکہ مختلف علاقوں میں کانگریس کی رسوئی چلائی گئی، تاکہ کوئی بھوکہ نہ رہ سکے۔ اس میں کانگریس کے کارکنان، عہداران، لیڈران سب برابر لوگوں کی مدد میں سڑکوں پر رہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کی ’آؤ مدد کو ہاتھ بڑھائیں‘ کے تحت لوگوں کی مدد کرنے والے کانگریسی اصل کورونا واریئرس ہیں، ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close