اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کورونا وائرس: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 73 ہزار سے زائد نئے کیسز، 926 ہلاکتیں

نئی دہلی، (یواین آئی)
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) سے متاثر82،753 مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 10،407 سے گھٹ کر 8،83،185 رہ گئی۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 82،753 افراد صحتمند ہوئے ہیں جس سے ملک میں اس جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 59،88،823 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 73،272 نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 69،79،424 ہوگئی ہے۔ گذشتہ اتوار کے بعد سے ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 926 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں اس وباسے اموات کی تعداد بڑھ کر 1،07،416 ہوگئی ہے۔ فی الحال کورونا کے 8،93،592 فعال کیسز ہیں۔ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 12.85 فیصد، شفایابی کی شرح 85.81 جبکہ اموات کی شرح 1.54 فیصد ہے۔

عالمی وبا کورونا وائر سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز5،491 سے گھٹ کر 2،36،947 رہ گئے جبکہ 303 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 39،932 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 17،323 کورونا مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 12،29،339 ہوگئی ہے۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں 1708 کا اضافہ ہوا ہے جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 1،18،870 ہوچکی ہے ۔ ریاست میں کووڈ19 سے مرنے والوں کی تعداد 9،789 اور شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد5،61،610 ہوچکی ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 696 سے گھٹ کر 47،665 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 6،159 افراد کورونا وائرس سے ہلاک اور مجموعی طور پر 6،91،040 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصہ کے دوران 1265 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس سے فعال کیسز کم ہوکر 41،287 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک اس وبا سے 6،293 افراد ہلاک اور3،83،086 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 44،197 37 ہوگئی ہے اور اب تک 10،120 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5،91،811 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کیرالہ میں ایکٹیو کیسز 91،841 اور اب تک 955 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 1،75،304 ہوچکی ہے۔ ریاست اوڈیشہ میں 25،460 فعال کیسز ہیں اور اب تک 998 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 2،20،388 ہوگئی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں اسی عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے 46 مزید کیسز رپورٹ ہوئے جس سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 21،955 ہو چکی ہے۔ وہیں قومی راجدھانی میں جان لیوا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5692 ہوگئی ہے اور 2،76،046 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 26،104 فعال کیسز ہیں اور 1217 افراد فوت جبکہ 1،83،25 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 29،296 فعال کیسز ہیں اور اب تک 5501 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 2،52،806 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 10،153 ہے اور جان لیوا وبا سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 108533 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3،773 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 16،168 ہے اور اب تک 1،24،887 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ 2574 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست گجرات میں کورونا کے 16،181 فعال کیسز ہیں اور 3547 افراد ہلاک اور 1،29،304 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 11،274 ایکٹیو کیسز ہیں اور 934 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 1،82،121 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

راجستھان میں اب تک 1621، ہریانہ میں 1562، جموں و کشمیر میں 1306، چھتیس گڑھ میں 1196، آسام میں 802، جھارکھنڈ میں 781، اترا کھنڈ میں 716، پڈوچیری میں 558، گوا میں 491، تری پورہ میں 313، چنڈی گڑھ میں 188، ہماچل پردیش میں 245، منی پور میں 86، لداخ میں 63، میگھالیہ میں 61، جزائر انڈمان اور نکوبار میں 55، سکم میں 53، اروناچل پردیش میں 23، ناگالینڈ میں 17 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افرادکی جان لیوا کورونا وائرس سے موت ہوچکی ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close