Khabar Mantra
دلی این سی آرسیاست نامہ

کجریوال کے وزرا کے خلاف کستا شکنجہ

(پی این این)
نئی دہلی:کجریوال کے وزرا کے خلاف ای ڈی ،انکم ٹیکس وغیرہ کا شکنجہ کستا جارہا ہے ۔ دلی کی شراب پالیسی گھوٹالے کو لیکر ای ڈی نے دلی،پنجاب اور حیدرآباد میں تقریباً35 سے زائد مقامات پر چھاپہ ماری کی ۔ان ریاستوں میں شراب ڈسٹری بیوٹروں ،کمپنیوں اور ان سے جڑے اداروں کی تلاشی لی جارہی ہے ۔غورطلب ہے کہ دلی کی شراب پالیسی گزشتہ سال 17 نومبر کو نافذ کی گئی تھی اور اسی سال جولائی میں اس پالیسی کے خلاف سی سبی آئی جانچ شروع ہونے کے بعد سی ایم کجریوال نے اس پالیسی کو کالعدم کر دیا تھا ۔اسی سلسلے میں ای ڈی اب تک 103 سے زائد ٹھکانوں پر چھاپے ماری کررہی ہے ۔
ادھر چھاپےماری کو لیکر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے اسے گندی سیاست قرار دیا ہے ۔کجریوال نے ایک ٹویٹ میںکہا ہے کہ تین مہینوں سے سی بی آئی ای ڈی کے 300 سے زائد افسران 24 گھنٹے لگے ہوئے ہیں ۔500 سے زائد ریڈ پڑ چکے ہیں لیکن منیش سسودیا کے خلاف ایک بھی ثبوت نہیں ملا ہے ۔بی جے پی اپنی گندی سیاست کےلئے ان افسروں کا وقت برباد کررہی ہے ۔ایسے میں ملک کیسے ترقی کرے گا۔
واضح ہو کہ دلی کی شراب پالیسی میں گھپلے میں منی لانڈرنگ کا الزام لگ رہا ہے ۔ای ڈٰ ی نے 16 ستمبر کو 6 ریاستوں میں ایک ساتھ چھاپہ ماری کی تھی ۔آندھر اپردیش ،تلنگانہ ،تمل ناڈو کرناٹک ،مہاراشٹر اور دلی میں 40 جگہوں پر چھاپےماری ہوئی ۔خود دلی میں نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کے گھر پر چھاپہ پڑا اور ان سے ابھی تک پوچھ گچھ جاری ہے لیکن حاص کچھ نہیں ہوا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close