آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

چین کا نیپال کے ہملا علاقے پر دعویٰ، سفارت خانہ پر مظاہرہ

کٹھمنڈو، (یواین آئی)
لداخ میں تجاوزات کی کوششوں میں شکست کھانے کے بعد اب چین نے نیپال کے سدور شمال۔مغربی ضلع ہملا پر اپنا دعوی کرتے ہوئے اس علاقے میں گیارہ عمارتوں کی تعمیر کی ہے جس کے خلاف لوگوں نے راجدھانی کٹھمنڈو میں واقع چینی سفارت خانہ کے باہر بڑے پیمانے پر زبردست مظاہرہ کیا گیا۔

ہملا میں چینی تجاوزات کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد نیپال کے لوگوں نے چینی سفارت خانہ کے باہر زبردست مظاہرہ کیا اور چین سے اس علاقے کو فوری طور سے خالی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران افسران کی ایک ٹیم نے ہملا کادورہ کیا اور زمینی صورت حال کی جانچ کی۔

دوسری طرف چینی سفارت خانہ نے کسی نیپالی علاقے میں تجاوزات سے انکار کیا ہے۔ سفارت خانہ نے گیارہ عمارتوں کو چینی علاقے میں قرار دیتے ہوئے نیپال سے اپنے دعوی کی تصدیق کرنے کے لئے کہا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close