آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

’کورونا کے پھیلاؤ پر چین کا محاسبہ کیا جانا چاہئے‘

اقوام متحدہ، (یواین آئی)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں چین پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو کورونا وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے لئے جوابدہ ہونا چاہئے۔

ٹرمپ نے کہا ’’کورونا وبا کی ابتدا میں چین نے صرف گھریلو سفر پر پابندی عائد کی تھی جبکہ دنیا کو متاثر کرنے کے لئے بین الاقوامی پروازیں جاری رکھیں۔ اقوام متحدہ کو اس معاملہ میں چین کو یقینی طور پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہئے‘‘۔ ٹرمپ کے اس سخت بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چینی صدر شی جنپنگ نے کہاکہ چین کا کسی بھی ملک کے ساتھ سرد یا گرم جنگ لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا’’دنیا کے ممالک کو یکطرفہ اور تحفظ پسندی کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے اورعالمی صنعتی اور سپلائی چین کو مستحکم اور ہموار عمل کو یقینی بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے‘‘۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد سے ہی امریکہ اور چین کے مابین تعلقات میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے اور مسٹر ٹرمپ نے کورونا وبا کے متعلق چین پر نمایاں طور پر حملہ کیا ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک دنیا میں 3،12،45،797 متاثر ہوئے ہیں اور 9،63،693 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 68،56،884 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 2،00،005 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے دنیا کا سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close