Khabar Mantra
اترپردیش

خدمت خلق مذہب اسلام کا بنیادی جُز

دیوبند:جامعہ امام محمد انور شاہ میں طلبہ کے درمیان ادارہ کے مہتمم مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی کے ہاتھوں لحاف اور صدریاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی نے کہا کہ خدمت خلق کی اسلام میں بڑی اہمیت آئی ہے اورنبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی فضیلت بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ نے ضروت مند طلبہ کے لئے صدریوں اور لحاف کا انتظام کرایا ۔
مولانا احمد خضرشاہ نے کہا کہ مدارس اسلامیہ میں طلبہ کی رہائش ،قیام وطعام ،تعلیم وتربیت اور پانی وبرقیات کا پوری توجہ کے ساتھ نظم کیا جاتاہے تاکہ طلبہ مدارس ان تمام سہولیات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے پوری طرح تعلیم پر توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ مدارس کی یہ غیرمعمولی کوشش رہتی ہے کہ جذبہ نافعت کے تحت طالبان علوم نبوت کو ہر قسم کی سہولیات پہنچائی جائیں اور انہیں اپنے مقاصد کی تکمیل کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو ۔ موسم سرما کی شدت کیوں کہ صحت کے ساتھ ساتھ مدارس کے مخصوص نظام زندگی نہ صرف یہ کہ متأثر کرتی ہے بلکہ بسا اوقات تعلیمی وتربیتی نظام کو مسائل سے بھی دوچار کردیتی ہیں۔
اس لئے اس جانب توجہ کرتے ہوئے ارباب مدارس فکر مند رہتے ہیں کہ طلبہ کو ایسے اسباب ووسائل فراہم کئے جائیں جن سے موسم کی شدت ان کے مقصد کی تکمیل کی راہ میں حائل نہ ہوسکیں۔ طلبہ کے مابین لحاف کی تقسیم انہیں اسباب کی فراہمی کے باب میں ایک اہم پیش رفت ہے۔جس کے پیش نظر جامعہ امام محمد انور شاہ میں حسب روایت طلبہ کے درمیان لحاف اور صدریاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر جامعہ کے نائب ناظم تعلیمات مولانا سید فضیل ناصری نے کہا کہ سردی کے موسم میں طلبہ کے لئے اگر گرم کپڑوں کا انتظام نہ ہو تو ان کی تعلیم میں رکاوٹ پیش آئے گی جو فطری بات ہے ، اسی لئے ایسے موقع پر پیش پیش رہنے والے ہمدردان ومخلصان تہہ دل سے شکریہ کے مستحق ہیں۔ اس دوران جامعہ کے دارالاقامہ مولانا ابوطلحہ اعظمی ، مفتی نثار خالد، قاری بلال، مولانا عثمان، مفتی نوید، مولانا بدرالاسلام، مولانا مفتی عبید انور شاہ،مولانا زکی، حافظ حمدان شاہ، مولانا ثاقب، وغیرہ پیش پیش رہے۔ اللہ تعالیٰ تمام معاونین کو بہترین صلہ عطا فرمائے۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close