Khabar Mantra
کھیل کھلاڑی

ٹیم انڈیا کے ’ٹرمپ کارڈ‘ثابت ہوسکتے ہیں پنت

آج سے دوسال پہلے رشبھ پنت نے جب کرکٹ میں قدم رکھا تو اسی وقت سے وہ سرخیوں میں آ گئے ۔بائیں ہاتھ کے بلے باز رشبھ پنت نے جس طرح انڈر19-میں نیپال کے خلاف 24گیند میں 75رن بنائے اور اس کے بعد نامبیا کےخلاف بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اس وقت سے کرکٹ شائقین کا نام ان کی زبان پر چڑھ گیا ۔اسی وجہ سے دلی ڈیئرڈیولس نے آئی پی ایل کی ٹیم ان کو منتخب کر لیا ۔اس کے بعد انگلینڈ کےخلاف ٹی 20-انٹرنیشنل میچ میں انھوں نے قدم رکھا ۔سید مشتاق علی ٹرافی میں جس طرح انھوں نے ٹی 20-میچ میں 32گیند میں سنچری لگائی اس سے ان کی کرکٹ اہلیت کا لوہا سب نے مان لیا۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز جس طرح کرکٹ میں قدم رکھا اس میں جلد ہی ان کو بین الاقوامی کرکٹ میں ایک خاص مقام دلا دیا۔یہی وجہ ہے کہ دہلی ڈیئر ڈیولس کے لئے وہ ایک مستقل ممبر بن گئے ۔رشبھ پنت کی خاص بات یہ ہے کہ وہ نیچرل گیم میں بھروسہ کرتے ہیں ۔ان کو اس بات کی فکر نہیں رہتی کہ وکٹ کتنی گھوم رہی ہے یا کون سابالر ان کے خلاف بالنگ کر رہا ہے ۔وہ تو اپنے جارحانہ اسٹروک سے شائقین کا دل موہ لیتے ہیں ۔انگلینڈ کےخلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوران جہاں بڑے بڑے بلے باز کوئی خاص کارکردگی کرنے میں ناکام رہے رشبھ پنت نے صرف 118گیند میں سنچری مکمل کر کے مہمان ٹیم کو ایسے دباو ¿ میںرکھا جس سے وہ ابھر نہیں پائی ۔بالآخر انگلینڈ کو ایک اننگز اور 25رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔رشبھ پنت کے بارے میں پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے صحیح کہا ہے کہ جب وہ بلے بازی کرتے ہیں توایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہندوستان کے مشہور بلے باز وریندرسہواگ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کررہا ہو۔یہاں یہ بات واضح رہے کہ وریندر سہواگ نے ملتان میں جب ٹرپل سنچری لگائی تواس وقت پاکستان کی کپتانی انضمام الحق کر رہے تھے ۔ظاہرہ ہے کہ انضمام الحق برصغیر کے نمایاں بلے باز رہے ہیں اور جب وہ رشبھ پنت کی تعریف کرتے ہیں تو اس بات کا اندازہ ہو جاتا ہے کہ رشبھ پنت کتنے باصلاحت بلے باز ہیں ۔ایک اچھے بلے باز کی طرح رشبھ پنت ایک بہترین وکٹ کیپر بھی جس کا مظاہرہ انھوں نے میچوں کے درمیان کیا ہے ۔
احمدآباد ٹیسٹ سے پہلے رشبھ پنت نے آسٹریلیا کےخلاف جس طرح سے دو سنچری بنائی اس سے ان کی بلے بازی کی صلاحت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے ۔احمدآباد ٹیسٹ کے بعد ان کی سنچریوں کی تعداد تین ہو گئی ہے ۔اب جس طرح سے رشبھ پنت کی شاندار بلے بازی کی شروعات ہوئی ہے اس سے ان کے ایک مستقبل کیرئیر کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے ۔ہندوستان کی انگلینڈ کے خلاف 12مارچ سے ٹی20-میچوں کی سیریز ہونے والی ہے ۔اس میں یہ دیکھنا ہے کہ رشبھ پنت کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ٹیم انڈیا کو فتح سے ہمکنا رکرتے ہیں ۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close