دلی نامہ

’دہلی حج ہاؤس کی تعمیر میری اولین ترجیح‘

دہلی حج کمیٹی کے نئے ای او جاوید عالم خان کا حج رضا کاروں نے کیا استقبال

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے نو مقرر ایگزیکیٹو آ فیسرجاوید عالم خان کا حج رضا کار تنظیموں کے ذمہ داران نے پھول دیکر استقبال کیا اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔جن میں حاجی مرسلین، حاجی اسعد میاں، حاجی ریاض الدین، اسلام الدین (نعیم)، احمد صابری، حاجی محمد اسلم، خضر حیات، شکیل احمد،محمد عرفان، حاجی شفیق الرحمن (بوبی)، حاجی محمد زاہد اور حاجی افتخار سمیت دیگر حج رضا کار وں نے ای او جاوید عالم خان کو مبارک باد پیش کی۔

قابل ذکر ہے کہ یہ حج رضا کار تنظیموں کے رضا کار حج بیت اللہ کے مقدس سفر پر رو انہ ہونے والے حاجیوں کی فارم بھر نے کے عمل سے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی تک حاجیوں کی خدمات انجام دیتے ہیں۔ آ ج ان رضا کا روں نے نئے ای او جاوید عالم خان کا استقبال کر تے ہوئے حج امور کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ ای او جاوید عالم خان نے حج رضا کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایاکہ ان کی کوشش ہوگی کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ حج پر رو انہ ہو نے والے عازمین کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں۔ ان کو دہلی امبارکیشن پوائنٹ بھی بہتر سہولتیں ملیں اس کیلئے مثبت انتظامات کئے جا ئیں گے۔

ای او جاوید عالم خان نے کہاکہ وہ جن محکموں میں بھی مختلف چیلنجوں کا سامنا کر تے ہو ئے در پیش مسائل کو حل کیا ہے،حج کمیٹی میں بھی کسی حاجی کو پریشانی نہیں ہو نے دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ دہلی کے اپنے حج ہاؤس کی تعمیر ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جس کیلئے وہ دہلی حکومت کے جس محکمہ کے افسران سے مدد لی جا سکتی ہے لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں چیئر مین بھی منتخب ہو جائیں گے تو اس کا م میں مزید مدد حاصل ہوگی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close