دلی این سی آر

بی جے پی لیڈر سرتاج احمد کانگریس میں شامل

نئی دہلی (امیر امروہوی)
ِّّّّّّّّّّّبی جے پی کے مشہور لیڈر سرتاج احمد اپنے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوگئے جس سے سیلم پور علاقہ کی کانگریس کو مزید مضبوط ہونے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے اور چودھری متین احمد کو بھی ایک نئی طاقت کا سہارا ملا ہے۔ یہ عمل چودھری متین احمد کے دفتر واقع چوہان بانگر میں انجام دیا گیا، جہاں سرتاج احمد و ان کے ساتھیوں کا چودھری متین احمد، چوہان بانگر بلاک کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری افسرخان، جاوید برقی، راجندر پردھان، اجے شرما، راجیو شرما نے پھول مالاؤں سے شاندار استقبال کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی سرگرمیوں سے سیلم پور اسمبلی حلقہ میں کانگریس کو نئی طاقت ملے گی۔

سرتاج احمد نے کہا کہ بی جے پی کی مسلم مخالف پالیسیوں سے بی جے پی میں رہ کر گھٹن محسوس ہو رہی تھی اور ساتھیوں سے مشورہ کرکے ہم نے چودھری متین احمد کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ ہے۔ چوہان بانگر بلاک کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری افسرخان نے کہا کہ سرتاج احمد بی جے پی سے بچپن سے ہی جڑے ہوئے تھے اور چوہان بانگر وارڈ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الکشن بھی لڑچکے ہیں لیکن وہ گزشتہ مہینوں سے اپنی بی جے پی پارٹی کی مسلم مخالف پالیسیوں سے نالاں تھے، جس کے نتیجہ میں ہمارے رابطہ میں تھے اور ہم نے بھی انہیں کانگریس میں شامل ہونے کی دعوت دی، جسے سرتاج نے منظور کرتے ہوئے چودھری متین احمد و دیگر کانگریسیوں کے سامنے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ چودھری متین احمد نے کہا کہ سرتاج احمد کے علاوہ بیشتر بی جے پی کے لوگ بھی کانگریس میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close