Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

بہار کی سیاست نئے موڑ پر

مرکزی وزارت میں شامل نہیں ہوگی جے ڈی یو:للن سنگھ

بہار کی سیاست میں تیزی سے کروٹ آرہی ہے۔آر سی پی سنگھ کے استعفیٰ کے بعد جنتا دل یو نے جارحانہ شکل اختیار کرلیا ہے۔ پارٹی کے قومی صدر للن سنگھ نے آج کہا ہے کہ آر سی پی سنگھ بغیر نتیش کمار کی منظوری سے مرکزی کابینہ میں شامل ہوگئے تھے ،چراغ پاسوان کی طرح جے ڈی یو میں ایک سازش چل رہی ہے جس کا وقت پر انکشاف کیا جائے گا۔ این ڈی اے گٹھ بندھن پر کہا کہ آج ہے کل کس کا بھروسہ۔ وزیر اعلیٰ نے منگل کے روز جنتا دل یو کے تمام ارکان پارلیمنٹ کی میٹنگ بلائی ہے۔ بہار کے وزیر تعلیم اور جنتا دل یو کے قدآور لیڈر وجے کمار چودھری نے واضح کردیا ہے کہ پارٹی کو مرکز میں جائز احترام نہیں ملا۔ دو وزارتیں مانگی گئیں تھیں لیکن اسے ٹھکرادیا گیا تھا۔ اب مرکزی سرکار میں جے ڈی یو کا کوئی نمائندہ نہیں ہوگا۔ ادھر خبریں ہیں کہ نتیش کمار بی جے پی کے رویے سے انتہائی ناراض ہیں۔ اس کا آغاز تو اسی وقت ہوگیا تھا جب بہار اسمبلی کے صدی تقریبات میں وزیر اعظم مودی آئے تھے ۔بہار سرکار کے خرچے پر کئے گئے اس پروگرام میں نتیش کمار کا کہیں بھی فوٹو نہیں لگایا گیا ۔البتہ بی جے پی کے کوٹے سے اسپیکر بنے وجے سنگھ سنہا اور پی ایم مودی ہی دکھائی دیئے ۔ حد تو یہ ہے کہ اس تقریب میں جو کتاب کا اجرا ہوا اس میں بھی انکی تصویر نہیں تھی۔ ایسے کئی موقع آئے جب نتیش کو دہلی جانا تھا لیکن وہ نہیں گئے۔ ایسے میں  گوکہ صدر اور نائب صدر کے انتخاب میں جے ڈی یو نے این ڈی اے کی حمایت کی لیکن نتیش  کمار کی دوریاں بڑھتی گئیں پہلا موقع اس وقت جب وزیر داخلہ امت شاہ نے این ڈی اے سرکار والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو ترنگا کے معاملے میں دہلی بلایا تھا لیکن نتیش کمار نہیں گئے۔ رام ناتھ کووند کے الوداعیہ تقریب میں انھیں دعوت دی گئی تھی لیکن وہ نہیں گئے۔ اسی طرح نومنتخب صدر دروپدی مرموکی حلف تقریبات میں وہ نہیں گئے۔اور آج تو مودی کی قیادت میں نیتی آیوگ کی میٹنگ ہے اس میں وہ بھی شامل نہیں ہورہے ہیں ، انھوں نے اپنی طرف سے نائب وزیر اعلیٰ تارکشور کو بھیج دیا ہے۔ بہر حال اب جے ڈی یو نے واضح کردیا ہے کہ اب وہ مرکزی کابینہ میں شریک نہیں ہوگی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close