بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

بہار اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے کا نوٹیفیکشن جاری

بہار اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لئے تین مرحلہ میں 28 اکتوبر، 03 نومبر اور 07 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ دس نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور انتخابی عمل 12 نومبر تک مکمل ہو جائے گا۔ بہار اسمبلی کی موجودہ مدت کار 29 نومبر 2020 کو ختم ہو رہی ہے۔

پٹنہ، (یو این آئی)
بہار اسمبلی کے دوسرے مرحلہ میں 94 سیٹوں پر 03 نومبر کو ہونے والے انتخاب کیلئے آج نوٹیفکیشن جاری کردی گئی۔

ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق بہار میں اسمبلی کی 243 میں سے 94 سیٹوں کیلئے نوٹفیکشن جاری کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان علاقوں میں نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ امیدوار 16 اکتوبر تک اپنا پرچہ داخل کر سکیں گے۔ نامزد پرچوں کی جانچ 17 اکتو بر کو ہوگی اور 19 اکتوبر تک امیدوار اپنا نام واپس لے سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی آج پہلے مرحلہ میں 71 سیٹوں پر داخل نامزد پرچوں کی جانچ بھی ہوگی۔ اس مرحلہ کے امیدوار 12 اکتوبر تک اپنانام واپس لے سکیں گے وہیں 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔

دوسرے مرحلہ میں 94 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے ان میں نوتن، چنپٹیا، بیتیا، ہرسدھی (محفوظ)، گوند گنج، کیسریا، کلیان پور، پپرا، مدھوبن، شیوہر، سیتامڑھی، رونی سید پور، بیلسنڈ، مدھوبنی، راج نگر (محفوظ)، جھنجھار پور، پھلپراس، کشیشور استھان (محفوظ)، گورام بورام، بینی پور، علی نگر، دربھنگہ دیہی، مینا پور، کانٹی، بروراج، پارو، صاحب گنج، بیکنٹھ پور، برولی، گوپال گنج، کوچائے کوٹ، بھورے (محفوظ)، ہتھوا، سیوان، زیرہ دئی، درولی (محفوظ)، رگھوناتھ پور، دروندا، بڑہریا، گوریا کوٹھی، مہاراج گنج، ایکما ، مانجھی، بنیا پور، تریا، مڑہورا، چھپرہ، گرکھا (محفوظ)، امنور پرساد، سونپور، حاجی پور، لال گنج، ویشالی، راجا پاکر (محفوظ) راگھو پور، مہنار، اجیار پور، محی الدین نگر ، ویبھوتی پور، روسڑا(محفوظ)، حسن پور، چیریابریار پور، بچھواڑہ، تیگھڑا، مٹیہانی، صاحب پور کمال، بیگو سرائے، بکھری (محفوظ) الولی (محفوظ)، کھگڑیا، بیلدور، پربتا، بیہہ پور، گوپال پور، پیر پینتی (محفوظ)، بھاگلپور، ناتھ نگر، استھاواں، بہار شریف، راجگیر (محفوظ)، اسلام پور، ہلسا، نالندہ، ہرنوت، بختیار پور، دیگھا، بانکی پور، کمہرار، پٹنہ صاحب، فتوحہ، داناپور، منیر اور پھلواری شریف (محفوظ) شامل ہیں۔

غور طلب ہے کہ بہار اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لئے تین مرحلہ میں 28 اکتوبر، 03 نومبر اور 07 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ دس نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور انتخابی عمل 12 نومبر تک مکمل ہو جائے گا۔ بہار اسمبلی کی موجودہ مدت کار 29 نومبر 2020 کو ختم ہو رہی ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close