بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

بہار اسمبلی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد، الیکشن کی تاریخ کا اعلان

نئی دہلی، (یواین آئی)
سپریم کورٹ نے کوروناوائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے بہار میں اسمبلی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر سماعت کرنے سے جمعہ کو انکار کردیا۔ وہیں آج چیف الیکشن کمشنر نے پریس کانفرنس کے دوران بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں 3 مراحل میں 28 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر کو پولنگ ہوگی جبکہ 10 نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا.

بتا دیں کہ جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اجے کمار کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے احکامات پاس نہیں کرسکتے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ انہیں الیکشن کمیشن کے سامنے نمائندگی کرنے کی اجازت دے، لیکن بنچ نے کہا کہ وہ ہر کسی کو الیکشن کمیشن کے سامنے جانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ وہ صرف متعلقہ درخواست واپس لینے کی اجازت دے سکتی ہے۔ اس کے بعد درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی۔ درخواست گزار نے کہا کہ اس طرح کی عرضی پہلے بھی مسترد کردی گئی ہے، لیکن بہار میں کورونا وبا کے حوالے سے صورتحال میں اب بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ لہذا الیکشن ملتوی ہونا چاہئے۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ بہار میں اسمبلی انتخابات کرانے کےحالات نہیں ہیں۔ ریاست کے عوام کورونا وبا کی زد میں ہیں۔ دوسری طرف سیلاب نے بھی تباہی مچا دی ہے۔ سیاسی نکتہ نظر سے بھی ریاست میں منصفانہ انتخابات ممکن نہیں ہیں۔ درخواست گزار نے 7 ستمبر کو درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد رجسٹری نے سماعت کے لئے تاریخ مقرر کردی تھی۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close