بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

بہار اسمبلی انتخابات: ’مہاگٹھ بندھن کی کامیابی یقینی، جلد آئے گی کانگریس کی فہرست‘

بہار اسمبلی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن کی شاندار کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کے امیدواروں کے انتخاب کا عمل آخری مراحل میں ہے اور توقع ہے کہ ان کی فہرست جلد ہی جاری کردی جائے گی۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور بہار اسمبلی انتخابات کے معاون انچارج اجے کپور نے یہاں ’یواین آئی‘ سے بات چیت میں کہاکہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے، جس کے لئے مرکز اور بہار کی موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی کی زیرقیادت والی قومی جمہوری اتحاد) (این ڈی اے) کی حکومتیں ذمہ دار ہیں اور وہ اب بھی سمجھ نہیں رہی ہیں۔ بہار کے عوام کوڈ19، سیلاب، بے روزگاری، گرتے ہوئے طبی نظام اور فاقہ کشی سے بری طرح متاثر ہیں اور پر امید بھری نظروں سے کانگریس کی دیکھ رہے ہیں۔ مسٹر کپور نے کہاکہ کانگریس اور مہاگٹھ بندھن مندرجہ بالا تمام امور پر لوگوں کے درمیان جائیں گے اور انہیں ان کی پریشانیوں سے نجات دلانے کے لئے اعتماد دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں مکمل یقین ہے کہ عوام مہاگٹھ بندھن کو بڑی اکثریت سے کامیابی دلائیں کریں گے۔

انتخابی مہم کی تیاریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر سے دس دن تک روزانہ بہار انقلاب کانفرنسوں کا اہتمام مشرقی چمپارن مہاتما گاندھی کے کام کی جگہ سے شروع ہوگی۔ یہ کانفرنسیں ورچوئل ہوں گی یعنی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے۔ ایک کانفرنس میں دو اضلاع اور آٹھ اسمبلی حلقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس طرح سے تقریبا 84 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ تقریباً ایک ایک گھنٹے ہرایک کانفرنس کو دو قومی رہنما، چار علاقائی رہنما اور دس مقامی رہنما خطاب کریں گے۔ کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کانفرنسوں کی تکمیل کے بعد آخر میں بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔

امیدواروں کے انتخاب کے عمل کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ کانگریس کا عمل پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔ابتدائی مراحل پورے ہوچکے ہیں اور آخری دور کا کام چل رہا ہے جہاں تک امیدواروں کے اعلان کی بات ہے تو وہ سبھی وقت پر کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ امیدواروں کو اپنے حلقہ میں پرچار کرنے کا پورا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی چمپارن میں والمیکی نگر لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخابات کے لئے بھی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ کانگریس زمینی سطح پر مضبوط اور طاقتور امیدوار کھڑے کرے گی۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close