بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

بہار اسمبلی انتخابات: مثالی ضابطہ اخلاق نافذ، جانئے کس ضلع میں کب ہوگی پولنگ

پٹنہ، (یواین آئی )
بہار میں اسمبلی کی 243 سیٹوں کیلئے اس بار کووڈ۔19 عالمی وبا کے باوجود صرف تین مراحل میں ہی ووٹنگ کرائے جانے کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں مثالی ضابطہ اخلا ق نافذ ہو گیا ہے۔

بہار میں سال 2015 کا اسمبلی انتخابات پانچ مرحلوں میں کرایا گیا تھا لیکن اس بار چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے جمعہ کو دہلی میں پریس کانفرنس کر کے سبھی 243 سیٹوں کیلئے 28 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر کو ووٹنگ کرائے جانے کا اعلان کیا۔ دس نومبر کو رائے شماری ہوگی اور انتخابی عمل 12 نومبر تک مکمل ہو جائے گا۔ بہار اسمبلی کی موجودہ مدت کار 29 نومبر 2020 کو ختم ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں جن 71 سیٹوں پر انتخاب ہوناہے ان میں کہلگاﺅں، سلطان گنج، امر پور، دھوریا (محفوظ)، بانکا، کٹوریا (محفوظ)، بیلہر، تارا پور، مونگیر، جمال پور، سورج گڑھا، لکھی سرائے، شیخ پورا، بربیگھا، مکامہ، باڑھ، مسوڑھی (محفوظ)، پالی گنج، بکرم، سندیش، برہرا، آرہ، اگیاﺅں (محفوظ)، تراری، جگدیش پور، شاہ پور، برہم پور، بکسر، ڈمراﺅں، راج پور (محفوظ)، رام گڑھ، موہنیاں (محفوظ)، بھبھوا، چین پور، چیناری (محفوظ)، سہسرام، کرگہر، دینارا، نوکھا، ڈہری، کاراکاٹ، ارول، کرتھا، جہان آباد، گھوسی، مخدوم پور (محفوظ)، گوہ، اوبرا، نبی نگر، کٹنبا (محفوظ)، اورنگ آباد، رفیع گنج ، گروآ، شیر گھاٹی، امام گنج (محفوظ)، بارہ چٹی (محفوظ)، بودھ گیا، گیا شہر، بیلا گنج ، اتری، وزیر گنج، رجولی (محفوظ)، ہسوا، نوادہ، گوند پور، وارسلی گنج، سکندرا (محفوظ)، جموئی، جھاجھا اور چکائی شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں ان 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ہونے والی ووٹنگ کیلئے نوٹیفیکشن یکم اکتوبر کو جاری ہوگا اور امیدوا ر 08 اکتوبر تک پرچہ نامزدگی داخل کر سکیں گے۔ داخل پرچوں کی جانچ 09 اکتوبر کو ہوگی اور 12 اکتوبر تک امیدوار اپنا نام واپس لے سکیں گے۔ دوسرے مرحلہ میں جن 94 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی ان میں نوتن، چنپٹیا، بیتیا، ہر سدھی (محفوظ)، گوند گنج، کیسریا، کلیانپور، پپرا، مدھوبن، شیوہر، سیتامڑھی، رونی سید پور، بیلسنڈ، مدھوبنی، راج نگر، (محفوظ) جھنجھار پور، پھلپراس، کشیشور استھان محفوظ)، گورام بورام، بینی پور، علی نگر، دربھنگہ دیہی، مینا پور، کانٹی، بروراج، پارو، صاحب گنج، بیکنٹھ پور، برولی گوپال گنج، کچائے کوٹ، بھورے (محفوظ)، ہتھوا، سیوان، زیرہ دئی، درولی (محفوظ)، رگھوناتھ پور، دروندا، بڑہریا، گوریا کوٹھی، مہاراج گنج، ایکما، مانجھی، بنیا پور، تریا، مڑہورا، چھپرہ، گرکھا، (محفوظ) امنورپرسا، سونپور، حاجی پور، لال گنج، ویشالی، راجاپاکر (محفوظ) راگھو پور، مہنار، اجیار پور، محی الدین نگر، ویبھوتی پور، روسڑا(محفوظ)، حسن پور، چریا بریار پور، بچھواڑہ، تیگھڑا، مٹیہانی، صاحب پور کمال، بیگو سرائے، بکھری (محفوظ)، الولی(محفوظ)، کھگڑیا، بیلدور، پربتا، بیہہ پور، گوپال پور، پیرپینتی (محفوظ)، بھاگلپور، ناتھ نگر، استھاواں، بہار شریف، راجگیر (محفوظ)، اسلام پور، ہلسا، نالندہ، ہرنوت، بختیار پور، دیگھا، بانکی پور، کمہرار، پٹنہ صاحب، فتوحہ، دانا پور، منیر اور پھلواری شرف (محفوظ) شامل ہیں۔

تین نومبر کو دوسرے مرحلے کی ان سیٹوں پر ہونے والے انتخاب کیلئے نوٹفیکیشن 09 اکتوبر کو جاری ہوگا۔ امیدوار 16 اکتوبر تک پرچہ داخل کر سکیں گے۔ داخل پرچوں کی جانچ 17 اکتوبر کو ہوگی۔ اس کے بعد امیدوار 19 اکتوبر تک نام واپس لے سکیں گے۔ تیسرے اور آخری مرحلہ کیلئے 07 نومبر کو جن علاقوں میں ووٹنگ ہوگی ان میں والمیکی نگر، رام نگر (محفوظ)، نرکٹیا گنج، بگہا، لوریا، سکٹا، رکسول، سگولی، نرکٹیا، موتیہاری، چیریا، ڈھاکہ، ریگا، بتھناہا (محفوظ)، پریہار، سرسنڈ، باجپٹی، ہرلاکھی، بینی پٹی، کھجولی، بابو برہی، بسفی، لوکہا، نرملی، پپرا، سپول، تروینی گنج (محفوظ)، چھاتا پور، نرپت گنج، رانی گنج (محفوظ)، فاربس گنج ، ارریہ، جوکی ہاٹ، سکٹی، بہادر گنج، ٹھاکر گنج، کشن گنج، کوچا دھامن، امور، بائسی، قصبا، بن منکھی (محفوظ)، روپولی، دھمداہا، پورنیہ، کٹیہار، کدوا،، بلرام پور، پران پور، منیہاری (محفوظ)، براری، کوڑھا، عالم نگر، بہاری گنج سنگھیشور (محفوظ)، مدھے پورا، سونبرسا (محفوظ)، سہرسہ، سمری بختیار پور، مہیشی، دربھنگہ، حیاگھاٹ، بہادر پور، کیوٹی، جالے، گائے گھاٹ، اورائی، بوچہا (محفوظ)، سکرا، کڑھنی، مظفر پور، مہوا، پاتے پور (محفوظ) کلیان پور (محفوظ)، وارث نگر، سمستی پور، موروا اور سرائے رنجن شامل ہیں۔

آخری مرحلہ کی ان سیٹوں کیلئے نوٹیفیکشن 13 اکتوبر کو جاری ہوگی۔ امیدوار 20 اکتوبر تک پرچہ داخل کر سکیں گے۔ داخل پرچوں کی جانچ 21 اکتوبر کو ہوگی اور نام واپسی کی آخری تاریخ 23 اکتوبر ہے۔ سبھی 243 سیٹوں کے ووٹوں کی گنتی دس نومبر کو ہوگی۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close