بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

بہار اسمبلی انتخابات: بی جے پی لیڈر راجندر سنگھ ایل جے پی میں شامل

پٹنہ،( یو این آئی)
بہار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے ریاستی نائب صدر اور قد آور لیڈر راجندر سنگھ جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) سے تال میل کے بعد دینارا اسمبلی حلقہ سیٹ پارٹی کو نہیں ملنے پر اس علاقہ سے لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) امیدوار کے طور پر انتخاب لڑیں گے۔

مسٹر سنگھ نے منگل کو یہاں ”یواین آئی“ سے بات چیت میں کہاکہ دینارا حلقہ کے عوام کے دباﺅ میں وہ اس حلقہ سے انتخاب لڑنے جا رہے ہیں۔ علاقہ کے لوگ ان پر انتخاب لڑنے کیلئے پرزور دباﺅ بنائے ہوئے ہیں۔ لوگوں کے بے پناہ پیار کو وہ درکنار نہیں کر سکتے۔ ایسے میں انہوں نے کہاکہ ہر حال میں اس علاقہ سے انتخاب لڑنے کا من بنا لیا ہے۔ اس سے متعلق ایل جے پی سے بات بھی ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) اور بی جے پی کے مابین سیٹوں کے تال میل کے تحت یہ سیٹ جے ڈی یو کے کھاتے میں چلی گئی ہے۔ اس علاقہ سے جے ڈی یو کے موجود ہ رکن اسمبلی اور وزیر جے کمار سنگھ کو پھر سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ سال 2015 میں بی جے پی جب جے ڈی یو سے الگ ہو کر اسمبلی انتخابی میدان میں اتری تھی تب اس سیٹ سے مسٹر راجندر سنگھ ہی بی جے پی کے امیدوار تھے اور وہ جے ڈی یو امیدوار مسٹر اجے کمار سنگھ سے لگ بھگ 2700 ووٹوں سے شکست کھاگئے تھے۔

مسٹر راجندر سنگھ سال 1983 میں راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ( آرایس ایس ) سے منسلک ہوگئے تھے۔ سال 2004 میں وہ بی جے پی سے جڑے اور انہوں نے وارانسی میں تنظیمی سکریٹری کے فرائض کو انجام دیا۔ اس کے بعد سال 2013 میں جھارکھنڈ کے ریاستی تنظیمی سکریٹری بنے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close