Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بلقیس معاملہ:اب بھاگنے کی تمہاری باری، گواہ کو دھمکی

ڈی ایم ، ایس پی سے نہیں ملی مدد،چیف جسٹس سے سیکورٹی کی اپیل

احمدآباد:بلقیس بانو معاملے کے گواہ امتیاز گھانچی کو دھمکی ملی ہے ، الزام 15 اگست کو رہا ہونے والے گیارہ گنہگاروں میں سے ایک رادھے شیام پر ہے۔ یہ معاملہ 15 ستمبر کا ہے ، دھمکی کے بعد امتیاز گانچھی نے چیف جسٹس آف انڈیا انسانی حقوق کمیشن دفتر دوہادڈی ایم اور ایس پی کو عرضی بھیجی ہے ۔اس میں اس نے اپنی جان خطرے میں ہونے کی بات کہی ہے۔ امتیاز گھانچی کے مطابق 23 ستمبر کو ایس پی اور ڈی ایم آفس سے اپنی عرضی کے متعلق دریافت کیا تو جواب ملا کہ کوئی عرضی نہیں ملی۔ادھر دوہاد ڈی ایم اور ایس پی آفس نے ہی فون کرنے پر پتہ چلا کہ ایس پی چھٹی پر ہیں جبکہ ڈی ایم نے کہا کہ کوئی شکایت نہیں ملی۔ غور طلب ہے کہ 15 ستمبر کو ریاض رندیپ پور سے دیوگھر بریا جارہا تھا تو اسی دوران راستے میں رادھے شیام نے اسے روک لیا ،رادھے شیام اپنی کار میں تھا اور ریاض بائک پر تھا ، ریاض کا کہنا ہے کہ میں ڈرتے ڈرتے اس کے پاس گیا ، اس نے پوچھا کہ سب ٹھیک ہے میں نے کہا کہ سب ٹھیک ہے۔ اس نے کہا کہ تم نے اتنا سب کیا ہمارا کیا بگاڑ لیا ہم اب باہر ہیں اب بھاگنے کی تمہاری باری ہے۔
گھانچی نے بتایا کہ ملزمین میں شامل گووند بھائی بھی نے دھمکایا تھا ہم نے اس کی شکایت کی مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ واضح ہو کہ رندیپ پور میں ریاض بلقیس کا پڑوسی تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close