بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

بہار اسمبلی انتخابات: 71 سیٹوں پر 1090 امیدوار میدان میں

پٹنہ، (یو این آئی)
بہار اسمبلی کے پہلے مرحلہ میں 71 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے جمع پرچہ نامزدگی میں 264 کے منسوخ ہو جانے کے سبب اب مجموعی طور سے 1090 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔

ایڈیشنل چیف الیکشن افسر سنجے کمار سنگھ نے ہفتہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلے مرحلہ کے لیے 08 اکتوبرتک کل 1354 پرچہ جمع کیے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 09 اکتوبر دیر شب تک چلی سکروٹنی میں 264 نامکمل پرچہ کو منسوخ کردیا گیا۔ اس طرح 1090 امیدواروں کی نامزدگی کا پرچہ صحیح پایا گیا۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ امیدوار 12 اکتوبر تک نام واپس لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد ہی واضح ہو پائے گا کہ پہلے مرحلہ میں 71 سیٹوں پر ہونے والے الیکشن کے لیے کتنے امیدوار میدان میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلہ میں 94 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔

ایڈیشنل چیف الیکشن افسرنے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اس مرتبہ کورونا انفیکشن سے بچاو کے لیے کم از کم لوگوں کے رابطہ میں آنے کی مہم چلائی ہے۔ اس کے تحت قومی و تصدیق شدہ پارٹیوں کو آکاش وانی اور دوردرشن پر انتخابی تشہیر کے لیے دیے جانے والا وقت بڑھا کر 90 منٹ کردیا گیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو انتخابی تشہیر کے لیے دور درشن اور آکاش وانی پر کب کب وقت دیا جائے گا اس کے لیے 12 اکتوبر کو شام پانچ بجے قرعہ اندازی کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں جن 71 نشستوں پر انتخابات ہونا ہے ان میں کہلگاوں، سلطان گنج، امر پور، دھورئیہ (محفوظ)، بانکا، کٹوریہ (ایس یو)، بیلہر، تارا پور، مونگیر، جمال پور، سوریہ گڑھ، لکھی سرائے، شیخ پورہ، بربیگھہ، موکاما، باڑھ، مسوڑھی(ایس یو)، پالی گنج، بکرم، سندیش، برہرا، آرا، اگیانو(ایس یو)، تراری، جگدیش پور، شاہ پور، برہم پور، بکسر، ڈمراوں، راج پور (ایس یو)، رام گڑھ، موہنیا (ایس یو)، بھبھوآ، چین پور، چیناری(ایس یو) )، ساسارام، کرگہر، دنارا، نوکھا، ڈیہری، کارکاٹ، ارول، کرتھا، جہان آباد، گھوسی، مخدوم پور (ایس یو)، گوہ، اوبرا، نبی نگر، کٹمبا(ایس یو)، اورنگ آباد، رفیع گنج، گروہ، شیرگھاٹی، امام گنج (ایس یو)، باراچٹی (ایس یو)، بودھ گیا، گیا سٹی، ٹکاری، بیلاگنج، اتری، وزیر گنج، رجولی (ایس یو)، ہسوہ، نوادہ، گووند پور، وارسلی گنج، سکندرا (ایس یو)، جموئی ، جھاجھا اور چکائی شامل ہیں۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close