اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اسمبلی الیکشن: 55 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان، کیرالہ اور بنگال پر فیصلہ نہیں

گیارہ ریاستوں کی 55 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات 11 نومبر کو........آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور مغربی بنگال کی سات سیٹوں کےلئے ضمنی انتخابات نہیں ہوں گے۔

نئی دہلی، (یو این آئی)
ملک کی گیارہ ریاستوں کی 55 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات تین نومبر کو ہوں گے جبکہ بہار کی ایک لوک سبھا سیٹ اور منی پور کی ایک اسمبلی سیت کےلئے ضمنی انتخابات سات نومبر کو ہوں گے۔ کووڈ-19 کے پیش نظر مقامی حالات کی وجہ سے آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور مغربی بنگال کی سات سیٹوں کےلئے ضمنی انتخابات نہیں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے منگل کو یہاں اعلان کیا کہ بہار کی بالمیکی نگر پارلیمانی سیٹ کےلئے ضمنی انتخابات سات نومبر کو ہوں گے۔ اسی دن منی پور کی ایک اسمبلی سیٹ کے لئے بھی الیکشن ہوگا۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کی 27، گجرات کی آٹھ، اترپردیش کی چھ، جھارکھنڈ کی دو، کرناٹک، اوڈیشہ اور ناگالینڈ کی دو دو، منی پور کی ایک، ہریانہ، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کی ایک ایک سیٹ کے لئے ضمنی انتخابات نومبر کو ہوں گے۔ کمیشن کے مطابق 55 اسمبلی الیکشن کے لئے نوٹیفکیشن نو اکتوبر کو جاری ہوگی جبکہ ووٹنگ تین نومبر کو ہوگی۔

بہار کی پارلیمانی سیٹ کے لئے ووٹنگ سات نومبر کو ہوگی۔ اس کے لئے نوٹیفکیشن 13 اکتوبر کو جاری ہوگی۔ جہاں تین نومبر کو ووٹنگ ہوگی وہاں نامزدگی کی آخری تاریخ 16 اکتوبر ہے اور پرچہ نامزدگی کی جانچ 17 اکتوبر کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اکتوبر ہے۔ جہاں سات نومبر کو ووٹنگ ہوگی اس کے لئے نوٹیفکیشن 13 اکتوبر کو جاری ہوگی۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخی 20 اکتوبر ہے۔ پرچہ نامزدگی کی جانچ 21 کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 23 اکتوبر ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close