اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اشوک گہلوت نے زرعی بلوں کے خلاف گورنر کو سونپا میمورنڈم

جے پور، (یواین آئی )
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے پارلیمنٹ میں منظور شدہ زرعی بلوں کے خلاف گورنر کلراج مشرا کو ریاستی کانگریس کی جانب سے آج یہاں ایک میمورنڈم سونپا۔

مسٹر گہلوت کے ہمراہ کانگریس کے ریاستی صدر اور وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا بھی تھے۔ دونوں دوپہر میں راج بھون پہنچ کر زرعی بلوں کے خلاف صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے نام سے ایک میمورنڈم گورنرکو سونپا۔ ان بلوں کے خلاف گزشتہ 24 ستمبر سے ہوئے کانگریس کے پندرہ روزہ احتجاج کے تحت پیر کو ریاستی کانگریس کے صدر مسٹر ڈوٹاسرا کی قیادت میں کانگریس کی جانب سے ریاستی کانگریس کے دفتر سے راج بھون تک پیدل مارچ کیا جانا تھا۔ لیکن عالمی وبا کورونا کی وجہ سے جے پور میں حکم امتناعی نافذ ہونے کی وجہ سے ریاستی کانگریس نے اسے اتوار کے روز ملتوی کردیا۔ اس کے بعد پیر کے روز مسٹر گہلوت اور مسٹر ڈوٹاسرا نے گورنر سے ملاقات کی اور انہیں یہ میمورنڈم سونپا۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close