تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء ؒ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

امت شاہ جی صحتیاب ہوکر وزیر اعظم کی قیادت میں ملک کی ترقی کیلئے مزید خدمت انجام دیں گے: عرفان احمد

نئی دہلی(انور حسین جعفری)
ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کی جلد صحتیابی کے لئے محبوب الہٰی سلطان المشائخ خواجہنظام الدین اولیاء کی درگاہ پر خصوصی دعاء کا اہتمام کیا گیا۔

بی جے پی پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر محمد عرفان احمد کی قیادت میں ایک گروپ نے سلطان المشائخ خواجہ سید محمد نظام الدین اولیاعلیہ رحمہ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صحتیابی اور عمر درازی کی دعا کی۔ آج یہاں درگاہ شریف کے سجادہ نشین پیرجی سید غلام ناظم علی نظامی، سید کاشف علی نظامی، غلام نظامی، محمد فرید علی نظامی نے پہلے طوطئی ہند خواجہ امیر خسروؒ کی درگاہ میں دعا کرائی، اس کے بعد خواجہ محبوب الہٰی (رح)کے روضہ مبارک میں پیش ہوئے اور امت شاہ جی کی صحت وتندرستی کی ساتھ ملک میں امن وبھائی چارگی کیلئے دعا کرائی۔

اس موقع پر بی جے پی کے مائنارٹی مورچہ کے نائب صدر عرفان احمد نے بتایا کہ آج زریں بخش حضرت نظام الدین ؒ کی درگاہ آئے ہیں اور ہم نے امت بھائی شاہ جی کی جلدی صحتیابی وعمر درازی کی دعا کی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ امت شاہ صاحب کی جلد طبیعت میں بہتری ہوگی، نیز موصوف آگے مزید وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی شہریوں کی فلاح وبہبودگی کیلئے خدمت انجام دیں گے، تاہم ملک ’آتم نربھر بھارت‘ کیلئے گامزن ہے۔

مسٹر عرفان نے مزید کہاکہ سلاطان المشائخ کا یہ وہ دربار ہے جہاں سے کوئی خالی ہاتھ نہیں لوٹتا۔ ہر فرد کی دعائیں بر آتی ہیں۔ خواہ وہ کسی بھی مذہب ومسلک سے تعلق رکھنے والا ہو، ان بزرگان دین کے توصل سے یہاں اسکی دعاء اور تمنائیں رب العالمین کبھی رد نہیں کرتا ہے، البتہ اسی لئے ہم نے یہاں پہنچ کر بھائی امت شاہ کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔ اس دوران احسان خان اور سرفراز علی بھی موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close