اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اداکارہ خوشبو بی جے پی میں شامل

چنئی، (یو این آئی)
معروف تمل اداکارہ اور کانگریس کے قومی ترجمان خوشبو سندر نے پیر کو پارٹی سے استعفی دے دیا۔ محترمہ خوشبو کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ آج نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہو گئی ہیں۔

اس سے پہلے وہ کل اتوار کی رات یہاں سے دہلی کے لئے روانہ ہوئیں۔ اس دوران ان کے اس فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تمل ناڈو ریاستی کانگریس کے صدر کے ایس الاگیری نے کہاکہ اس سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ یا رہے کہ اس سے پہلے نامہ نگاروں نے جب محترمہ خوشبو سے یہ جاننا چاہا کہ کیا وہ ابھی بھی کانگریس کے ساتھ ہیں یا بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’نوکمینٹ‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ خوشبو کے بی جے پی میں شامل ہونے کی کچھ عرصے سے اٹکلیں تھیں. بالخصوص جب انہوں نے بی جے پی کی قومی تعلیمی پالیسی کا خیرمقدم کیا تھا اور کانگریس کے رخ سے اپنے کو الگ رکھنے کے لئے پارٹی لیڈر راہل گاندھی سے معافی بھی مانگی تھی۔ وہ حالانکہ ایک وقت وہ بی جے پی کی سخت ناقد رہی ہیں اور حکومت کے کچھ فیصلوں کی تنقید بھی کی۔ وہ حال ہی میں نئے زرعی قوانین کے خلاف اپنی پارٹی کے مظاہرے میں شامل رہی ہیں۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close