تازہ ترین خبریںدلی نامہ

پریم سنگھ چوہان کی معطلی کو ’آپ‘ نے بتایا غیر جمہوری

بی جے پی لیڈر ہمیں معطل کریں یا ہٹائیں، لیکن ملازمین کی تنخواہیں جاری کر دیں: درگش پاٹھک

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
جنوبی ایم سی ڈی میں اپوزیشن ’آپ‘ کے لیڈر پریم سنگھ چوہان کو معطل کئے جانے کو عام آدمی پارٹی نے غلط اور غیر جمہوری بتایا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر درگش پاٹھک نے کہاکہ ایک طرف بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی ملازمین اپنی تنخواہ اور پنشن کے مطالبے کیلئے سیوک سینٹرمیں دھرنا دے رہے ہیں، دوسری طرف، جنوبی ایم سی ڈی طویل عرصے سے نارتھ ایم سی ڈی سے لئے ہوئے 2137 کروڑ روپے واپس نہیں کر رہی ہے۔ اگر ساؤتھ ایم سی ڈی، نارتھ ایم سی ڈی سے لی گئی رقم واپس کردیتی ہے تو تمام ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

پارٹی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں پاٹھک کے ساتھ ساؤتھ ایم سی ڈی کے اپوزیشن لیڈر پریم سنگھ چو ہان اور نارتھ ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر وکاس گوئل بھی موجود تھے۔ درگیش پاٹھک نے کہا کہ جنوبی ایم سی ڈی میں اپوزیشن ’آپ‘ کے لیڈر پریم سنگھ چوہان نے آج ایوان میں 2137 کروڑ روپے واپس کرنے کا معاملہ اٹھایا لیکن ان کو بولنے نہیں دیا گیا اور انہیں معطل کر دیا گیا۔ چوہان کی معطلی غلط اور غیر جمہوری ہے۔ پاٹھک نے کہاکہ بی جے پی لیڈرہمیں معطل کردیں،ہٹا دیں، لیکن ملازمین کی تنخواہیں ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ نارتھ اور ساؤتھ ایم سی ڈی دونوں میں بی جے پی بر سر اقتدار ہے، میئر بھی ان ہی کی پارٹی کے ہیں، دونوں میئر آمنے سامنے بیٹھے ہیں، پھر بھی نارتھ ایم سی ڈی نے کبھی بھی جنوبی ایم سی ڈی سے کروڑوں روپے نہیں مانگے۔ درگش پاٹھک نے بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دونوں ایم سی ڈی کے ذمہ داران کو طلب کریں اور جنوبی ایم سی ڈی سے جلد 2121 میں شمالی ایم سی ڈی کو واپس کرنے کی ہدایات دیں۔

درگش پاٹھک نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین دھرنے پر بیٹھے ہیں۔تمام ملازمین بھی اپنا کام بھی روزانہ کر رہے ہیں اور کام کا وقت ختم ہونے کے بعد وہ احتجاج بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کورونا وبا کے دور میں بھی بی جے پی کے زیر اقتدار میونسپل کارپوریشن کے اساتذہ، ڈاکٹروں، نرسوں اور صفائی ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں۔ تقریبا ً ہر محکمہ کے ملازم احتجاج کر رہے ہیں اور اپنی تنخواہ کے مطالبے کیلئے آواز بلند کررہے ہیں۔ ایک طرف جہاں گذشتہ کئی مہینوں سے ملازمین کے گھروں کے چولہے نہیں جل رہے ہیں اورمزدوراپنی تنخواہ لینے کیلئے ٹھوکریں کھا رہے ہیں، دوسری طرف بی جے پی لیڈران اور کارپوریشن کے اعلی عہدیدار اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ رہے ہیں۔

جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن میں عام آدمی پارٹی کے اپوزیشن لیڈر پریم سنگھ چوہان نے کہا کہ آج ایوان کی کارروائی میں ہم نے دو ایشو اٹھا نے کی کوشش کی۔ اس میں ملازمین کی تنخواہیں اور دوسرا جو ساؤتھ ایم سی ڈی کو نارتھ ایم سی ڈی کا واجب الادا 2137 کروڑ روپے کا معاملہ تھا۔لیکن مجھے تمام اصول و ضوابط کو برقرار رکھنے کے بعد بھی بولنے کی اجازت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے احتجاج کیا کہ قوانین کو توڑا جارہا ہے تو تمام قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مجھے معطل کردیا گیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close